کراچی(کامرس ڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ آج بھی فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوگیا۔
صرافہ بازارایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3لاکھ11ہزار814 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 3411 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:مشہور ماڈل آن لائن جوے ایپس کی تشہیر میں ملوث،گرفتاری کاامکان


