گجرات (نیوز ڈیسک) شہریوں کے لیے شاندار خوشخبری! نجی آٹوموبائل لمیٹڈ نے میٹرو الیکٹرک اسکوٹرز (M6 Empower اور Thrill) کی خریداری پر نہ صرف خصوصی سبسڈی بلکہ مفت عمرہ یا آذربائیجان کا سفر جیتنے کا موقع بھی فراہم کر دیا ہے۔ یہ آفر حکومت کے 20 فیصد سبسڈی والے PAVE پروگرام کے تحت دستیاب ہے۔
کمپنی کے مطابق اس اسکیم کے تحت صارفین کو 50 ہزار روپے تک رعایت، 36 ماہ تک کی وارنٹی، 24 ماہ کی بغیر سود قسطوں کی سہولت، جدید لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری پیک اور سب سے اہم، بغیر ڈاؤن پیمنٹ کے اسکوٹر حاصل کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
خصوصی آفر کے تحت، PAVE پروگرام کے کامیاب درخواست گزاروں میں سے دو خوش نصیب افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے اپنی پسند کے مطابق مفت عمرہ یا آذربائیجان ٹرپ دیا جائے گا۔ یہ قرعہ اندازی اسکوٹر کی ترسیل کے فوراً بعد ہوگی۔
درخواست کے لیے ضروری ہدایات
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ آن لائن فارم میں کمپنی کا نام لازمی طور پر Pak Star Automobile (Pvt.) Limited منتخب کیا جائے تاکہ میٹرو ای-وہیکلز کے ماڈلز ظاہر ہوں۔ درخواست کے ساتھ درج ذیل دستاویزات اپ لوڈ کرنا لازمی ہیں:
قومی شناختی کارڈ (سامنے اور پچھلا رخ)
پاسپورٹ سائز تصویر
حالیہ بجلی کا بل
آجر کی جانب سے تازہ تنخواہ کی پرچی یا سرٹیفکیٹ
کمپنی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ یہ دستاویزات پہلے ہی موبائل یا کمپیوٹر میں محفوظ کر لیں تاکہ اپ لوڈ کرنے میں سہولت ہو۔

مزید معلومات کے لیے لنک پرکلک کریں


