کراچی(نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ جاری ہے جو ہر روز ایک نیا ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ آج ایک بار پھر سونا 5 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا۔
صرافہ بازار ذرائع کے مطابق 24 قیراط خالص سونا فی تولہ 4 لاکھ 32 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔22 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ 96 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 21 قیراط سونا کی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ چاندی بھی مہنگی ہو گئی ہے 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب صرافہ بازاروں میں کاروبار ماند پڑ چکا ہے جبکہ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں روز بروز اضافے نے خریداروں کو مارکیٹ سے دور کر دیا ہے۔ شادی سیزن کے باوجود زیورات کی مانگ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکا میں لڑکی نے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا



