لاہور(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر سمیت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں تاحال کنٹرول میں نہ آ سکیں۔ شہر میں ٹماٹر 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ متعدد دکانوں پر دستیاب ہی نہیں۔
آلو، پیاز، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔آلو کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن بازار میں 100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز 85 روپے کے بجائے 120 روپے، جبکہ ٹماٹر سرکاری ریٹ 170 کے برعکس 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔لہسن کی سرکاری قیمت 220 روپے ہے لیکن مارکیٹ میں 300 روپے، ادرک 640 کے بجائے 680 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دیگر اشیاء میں مٹر 390 کی جگہ 430 روپے، کریلا 150 کی جگہ 220 روپے ، ٹینڈے 200 کی جگہ 240 روپے،میتھی 180 کی جگہ 250 روپے،گرما 170 کی جگہ 200 روپے،انگور 270 کی جگہ 300 روپے،امرود 240 کی جگہ 250 روپے،
سیب 180 کی جگہ 250 روپے، کیلا 150 روپے درجن کی بجائے 230 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
مزیدپڑھیں:خواجہ سعد رفیق کے پیغام پر شیرافضل مروت کا موقف بھی آگیا، تصدیق کردی



