Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ،3500روپے سستا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ہو گئی۔

گزشتہ روز سونے کے نرخ میں اضافہ  کے بعد آج سونا 3500 روپے سستا ہو گیا ہے۔

سونے کے فی تولہ نرخ میں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے تولہ ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کے نرخ میں 3001 روپے کمی ہونے کے بعد قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 35 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس سونے کے نرخ 3980 ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

چاندی 130 روپے سستی ہونے سے فی تولہ قیمت 5022 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے گذشتہ  روز عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونا  مہنگاہوگیا تھا۔عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگاہوکر 4015 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگاہواجس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔
دس گرام سونا 1115 روپے اضافےکے ساتھ 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپےجبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 25 روپے اضافے کے بعد 5152 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
مزیدپڑھیں:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، مٹھائی کے بدلے چالان معاف! پنجاب پولیس نے دل خوش کردیا

یہ بھی پڑھیں