امرتسر(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پردلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پنجاب پولیس کے اہلکار نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک گاڑی کو روکا تو اندر دلہن موجود تھی جس پر ٹریفک اہلکار نے جرمانہ معاف کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن ہلدی کی تقریب کے لیے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہیں،گاڑی روکتے پولیس اہلکار نے خوش مزاجی سے دلہن سے مذاق کرتے ہیں اور کہتے ہیں منہ میٹھا کرکے جانا جس دلہن نے جواب دیا کہ لڈو کا ڈبہ پکا اور سب اہلکاروں نے مسکرا کر دلہن کو شادی کی مبارکباد بھی دی۔
یہ ویڈیو اب تک 3 ملین سے زیادہ ویوز اور 1.6 لاکھ سے زائد لائکس حاصل کر چکی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین پولیس کی مہربانی اور دوستانہ رویے کی تعریف کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے ازرائے مذاق کہاکہ پنجاب پولیس اب شادی کے موقع پر تحفہ لیتی ہے جرمانہ نہیں جبکہ دوسرے نے اپنی ہلکی پھلکی ملاقاتیں شیئر کیں جیسے کسی اہلکار نے امتحان میں اچھے نمبر آنے پر بھی رعایت دکھائی۔ کچھ صارفین نے کہا کہ یہ ویڈیو اس بات کی بھی یاد دہانی کروا رہی ہے کہ اگر یہ منظر کسی مرد کے ساتھ ہوتا تو شاید یہی خوشگوار تجربہ نہیں ہوتا پھر بھی پولیس کا یہ رویہ سوشل میڈیا پر سب کو خوش اور محظوظ کرنے والا قرار دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی


