Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان میں فی تولہ سونا مزید 8300 روپے مہنگا، نئی قیمت نے ہوش اُڑا دیے

کراچی(کامرس ڈیسک) ایک دن معمولی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 8ہزار 300 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 7116 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 83 ڈالر بڑھ کر 4207 ڈالر پر پہنچ گیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 228 روپے اضافے سے 5662 روپے ہو گئی۔

آل کراچی جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے سونے کا ریگولیٹر قائم کرنے کی اپیل کردی۔ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ سونے کی قیمتوں میں مقامی سطح پر خرد برد سے چھوٹا صرافہ تاجر بے روزگار ہو گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دئیے

یہ بھی پڑھیں