اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی ابتدائی ورکنگ تیارکرلی گئی ہے ، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول 1 روپے 96 پیسے سستا اور ڈیزل 9 روپے 60 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کی توقع ہے۔
اس طرح مٹی کا تیل 8 روپے 82 پیسے لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے پندرہ پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا 15 نومبر کو پٹرولیم ڈویژن کوورکنگ ارسال کرے گا ، جس کے بعد پٹرول ڈویژن اور وزارت خزانہ اپنی مشترکہ ورکنگ وزیراعظم کو بھجوائیں گی۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی ورکنگ کے تحت ڈیزل 9 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک مہنگا جبکہ پیٹرول 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانیوں کے پاس 10 ہزار روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟

