اسلام آباد(اوصاف نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ترمیم کر دی ہے۔جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس کی نئی فی لیٹر قیمت 284 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔
اس فیصلے کے بعد ڈیزل صارفین کے لیے مہنگا ہو گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس سے آئندہ چند ہفتوں کے لیے قیمتیں حتمی ہو گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے اعلان تک برقرار رہیں گی اور قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کردیا گیا۔
مزیدپڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری ، سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟
