Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

پیٹرولیم کے بعد حکومت نے درآمدی آر ایل این جی بھی مہنگی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کے بعد وفاقی حکومت نے درآمدی آر ایل این جی بھی مہنگی کر دی۔

اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا جب کہ سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 622 روپے مہنگی کردی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2.22 ڈالر اضافہ کردیا، سوئی نادرن صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 13.55 ڈالر مقرر کردی۔

سوئی سدرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی 634 روپے مہنگی کردی گئی، نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2.26 ڈالر اضافہ کردیا گیا، سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 12.53 ڈالر مقرر کردی گئی۔
مزیدپڑھیں:بھارتی کرکٹ پریزنٹر نے نامور اداکارہ سے شادی کرلی، تصاویر وائرل

یہ بھی پڑھیں