پاکستان میں آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات(Petroleum products) کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار حکومتی revenue targets اور عالمی مارکیٹ کی صورتحال پر ہوگا، جبکہ ایک ہفتے کے لیے نئی قیمتوں کی منظوری وزیر اعظم کی جانب سے دی جائے گی۔
ادھر مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ تقریباً 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح مربن کروڈ کی قیمت بھی 105 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:چار غریب یونیورسٹی ڈراپ آؤٹ دوست جوچار سال میں دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن گئے
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے قیمتیں برقرار رکھنے یا محدود ردوبدل پر غور کر رہی ہے، تاہم حتمی اعلان سرکاری منظوری کے بعد ہی سامنے آئے گا۔


