Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سونا دوسرے روز بھی سستا،فی تولہ قیمت کہاں تک گرگئی؟

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کمی کے بعد 4713 ڈالر پر آ گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے مقرر کی گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی 12 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 513 روپے پر آ گئی ہے۔

ذوالفقار علی تتو نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں