Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملک صرافہ بازاروں میں اونس سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی، پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 29 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں 12 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 3 ہزار 552 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی، مشرق وسطیٰ اور مشرقی یورپ میں بڑھتی جغرافیائی کشیدگی اور عالمی کساد بازاری کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی طلب بڑھا دی ہے ۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ڈالر کی قدر اور عالمی منڈی میں کشیدگی برقرار رہی تو سونے کی قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں تاہم اگر آئندہ مہینوں میں عالمی معیشت میں بہتری اور ڈالر مستحکم ہوا تو سونے کی قیمتوں میں جزوی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں،پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی، برطانوی نائب وزیراعظم عہدے سے مستعفی

یہ بھی پڑھیں