بیجنگ (نیوزڈیسک) وزیر اعظم میاں شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔وزیراعظم چینی سیاسی قیادت کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔اعلیٰ چینی رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ، وزیراعظم نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین زاہاؤ لیجی سے ملاقات کریں گے۔
اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔یادرہے ، پاکستانی وزیراعظم ،چینی وزیر اعظم صدر شی کی دعوت پر 4 سے 8 جون تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں، اس دوران ان کا مقصد چین کے ترقیاتی ماڈل سے سیکھنا ہے۔
دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے مقصد سے مفاہمت کی 32 یادداشتوں (ایم او یوز) پر بھی دستخط کئے۔ ان معاہدوں کو باضابطہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران بنایا گیا جہاں وہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کرنے کیلئے 100 تاجروں کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔یہ ترقی پاکستانی کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے لیے چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرنے کا ایک بہترین موقع ہے جس سے برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
شہباز شریف کی چین کے گریٹ ہال آف پیپل آمد، گارڈ آف آنر پیش
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ چین کے موقع پر گریٹ ہال آف پیپل پہنچے جہاں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
گریٹ ہال آف پیپل پہنچنے پر چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پردونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے اپنے وفد کا تعارف کرایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر افراد استقبالیہ تقریب میں موجود تھے۔
سی ڈی اےکا سرکاری گاڑیوں پر ٹریکرز لگانے اورسمارٹ کار پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ