Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

حکومت نے پاکستان پر قرضوں کے سارےریکارڈ توڑ دئیے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے پاکستان پر قرضوں کے سابق سارے ریکارڈ توڑ دیئے ۔ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کے قرض 8ہزار ارب روپے کا اضافہ۔ ملک کا مجموعی قرض 84 ہزار 907 ارب روپے تک پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک نے جون 2024 تک ملکی قرضوں اور واجبات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024 کے اختتام پر مقامی قرضے 47ہزار 160ارب روپے پے پہنچ گئے۔پاکستان پر غیرملکی قرضے 37ہزار ارب روپے سے زائد ہو گئے ۔گزشتہ مالی سال کےاختتام تک واجبات 4ہزار 644ارب روپے تھے ۔ جون 2024 تک قرض اور واجبات جی ڈی پی کا 80.1 فیصد تھے۔ جون 2023 تک ملک کے قرضے اور واجبات 76ہزار 512 ارب روپے تھے۔

یہ بھی پڑھیں