چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر فیصل واوڈا کا آمنا سامنا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر اور فیصل واوڈا کا آمنا سامنا پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ دونوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا۔
اس دوران صحافی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا، ’ابھی آپ کے بارے میں سوال ہوا ہے‘، جس کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا، ’میرے اور میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں۔‘
بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ’یہ اچھے انسان ہیں۔‘
فیصل واوڈا اور بیرسٹر گوہر انتہائی خوشگوار موڈ میں۔۔
"میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں، اچھا انسان ہے"، فیصل واوڈا pic.twitter.com/pLsKhyzsA9
— Siasat.pk (@siasatpk) December 11, 2024