Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

طوفانی بارش ، بھارتی ایئرپورٹ کی چھت گرگئی، مسافر ہلاک، 3 زخمی

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بارش نے مودی سرکار کے 10 سالہ راج کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔ نئی دہلی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دی۔

سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں، گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر، متعدد علاقوں سے بجلی غائب بھارتی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹرمینل کی بحالی کا کام جاری ہے جب کہ منسوخ ہونے والی پروازوں کیلئے متبادل انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس وقت تمام ٹرمینلز کے مصروف ہونے کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔

تیز اور مسلسل بارش کی وجہ سے دارالحکومت نئی دہلی کے مصروف ترین ہوائی اڈے کے ٹرمینل-1 کی چھت مسافروں پر گرگئی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ٹرمینل-1 سے 16 پروازوں کو اڑان بھرنا تھی اور 12 فلائٹس اترنی تھیں تاہم چھت گرنے کے بعد تمام پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔ جس کے باعث ہزاروں مسافر رُل گئے۔

یہ بھی پڑھیں