Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اہرام مصرپر نامناسب کپڑوں میں فوٹو شوٹ کروانا خاتون ماڈل کو مہنگا پڑ گیا

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)مصر کے مشہور اور تاریخی مقام ’اہرام مصر‘ پر نامناسب کپڑوں میں فوٹو شوٹ کروانا خاتون ماڈل کو مہنگا پڑ گیا، حکام نے فوٹو گرافر کو ماڈل سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مصری ماڈل اور انسٹاگرام پر اثرانفلوئنسر سلمیٰ الشمیمی کو گرفتار کرلیا گیا تاہم انہیں بھی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

مصری حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ماڈل اور فوٹوگرافر کو فوٹو شوٹ کی وجہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ حکام نے مصر کے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوٹوگرافر حسام محمد اور ماڈل سلمیٰ الشمیمی اہرام مصر کے جنوب میں 30 کلومیٹر دور صقرہ میں موجود تھی جہاں خاتون ماڈل نے سفید مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

سپریم کونسل برائے نوادرات کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ وزیری نے کیس سرکاری استغاثہ کو بھجوایا ہے، سیکرٹری جنرل نے متنبہ کیا کہ جو کوئی بھی نوادرات یا ہماری منفرد مصری تہذیب کو نظر انداز کرے گا اسے سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں