Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات کا ملک بھر میں دوبارہ مون سون بارشوں کا امکان، ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے پاکستان بھر میں دوبارہ مون سون کی شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اےنے آئندہ تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔ اس کے جواب میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کیا ۔محکمہ موسمیات نے 21 سے 24 اگست تک خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے موسلادھار بارشوں کے باعث مقامی دریاؤں اور ندی نالوں کیساتھ دریائے کابل میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ایبٹ آباد، پاراچنار، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، ہزارہ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ مالاکنڈ، مانسہرہ، مردان، پشاور اور صوابی میں بھی سیلاب کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل کو یقینی بنایا ہے۔لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر مسافروں اور سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے سندھ میں نچلے درجے کے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جب کہ دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے۔

پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ چوکس ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز پوٹھوہار اور سوہری شمالی علاقوں سے درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گزرا۔ گزشتہ روز زنگی کے علاقے سے بھی معمول سے زیادہ سیلابی ریلا گزرا۔ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی سلسلے میں صورتحال معمول پر ہے۔

پی ڈی ایم ا ے حکام نے بتایا کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 71 فیصد ہے، جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 100 فیصد ہے۔ بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح بھی نچلی سطح پر ہے، جس میں بھاکڑا ڈیم 54%، پونگ 53%، اور تھین ڈیم 26% ہے۔دریں اثناء پی ایم ڈی کے مطابق لاہور میں دن بھر دھوپ اور بادلوں کی آمیزش جاری رہے گی۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے کی منسوخی پر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا سخت ردعمل،مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر،دیکھیں

یہ بھی پڑھیں