Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مزدوری کے بعداجرت طلب کرنے پر 12سالہ بچے پر شدیدتشدد، ویڈیو وائرل

غدر پور: بھارت کی ریاست اتر کھنڈ میں مزدوری کرنے کے بعد اجرت طلب کرنے پر ایک 12سالہ بچے کو شدید زدو کوب کیا گیا۔بین ا لاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست غدر پور میں جمعرات کے روز پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق راشن شاپ کے مالک گوتم نے اس لڑکے کو اپنے بسکٹ کے گودام میں کام پر رکھا ہوا تھا۔ کام ختم ہونے پر اس لڑکے نے اجرت طلب کی، جس پر گوتم نے کمسن لڑکے پر سرقہ کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید تشدد کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pune News Network (@punenewsnetwork)

اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دکان کے مالک گوتم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے پولیس اسٹیشن طلب کرلیا، مگر بعد ازاں انتباہ دیتے ہوئے شخصی مچلکہ پر چھوڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مذکورہ شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعویدار بھارت میں بچوں اور خواتین پر تشدد کے واقعات عام ہیں۔

عوام کیلئے اچھی خبر ،چاول اور مختلف دالوں کی قیمتوں میں کمی

یہ بھی پڑھیں