Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

ڈیجیٹل دور میں راہنمائی کا راستہ اور ضروری اقدامات

تبدیلی کی ہوائیں: کیوں روایتی تعلیم اب کافی نہیں برق رفتار ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو سیکھنا اور اپنانا صدیوں تک روایتی تعلیم کلاس رومز، نصابی کتابیں اور ڈگریاں کامیابی کے دروازے سمجھی جاتی تھیں۔ اس وقت علم نایاب تھا، ماہرین کم تھے اور یونیورسٹیاں ہی پیشہ ورانہ زندگی کا واحد راستہ تھیں۔ لیکن اب دنیا بدل چکی ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) نے علم کی کمی کی دیواریں توڑ دی ہیں۔ آج علم کتب خانوں میں بند نہیں بلکہ ہر ایک کے لیے فوری، سستا اور عام دستیاب ہے۔وہ ڈگری جو کبھی روزگار کی ضمانت تھی، آج اپنی اہمیت کھو رہی ہے۔ کیونکہ مشینیں اب رپورٹس، تحقیقی تجزئیے اور حتیٰ کہ قانونی دلائل بھی سیکنڈوں میں تیار کر دیتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ علمی پیشے اب خودکار جدید ٹیکنالوجی کے نظام سے محفوظ نہیں رہے۔ وکالت، صحافت، مینجمنٹ، فنانس یا مشاورت جیسے شعبے جو کبھی انسانی محنت پر منحصر تھے، اب AIکی رفتار اور درستگی سے لرز رہے ہیں۔
AI کا عروج اور پرانی حدوں کا ٹوٹ جانا نیا طرز عمل اپنانامعروف ماہر ٹونی مورونی لکھتے ہیں: اصل سوال یہ نہیں کہ ہم AI کو کیسے اپنائیں گے، بلکہ یہ ہے کہ ہم اپنے نظام کو اس کے گرد کیسے ازسرِ نو تشکیل دیں گے۔ یہ حقیقت صرف اداروں پر نہیں بلکہ طلبہ پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ دہائیوں سے نوجوان اپنی زندگیاں اور لاکھوں روپے ایسے تعلیمی ڈھانچے پر لگاتے آئے جو علم کی کمی پر بنایا گیا تھا۔ آج یہ ڈھانچہ علم کی فراوانی کے سامنے بے سود اور غیر عملی ہو کر بوجھ بنتا جا رہا ہے۔ مصنوعی ذہانت سب سے بڑا مساوات پیدا کرنے والا عنصر ہے۔ ایک طالب علم جس کے پاس AIٹولز ہیں، وہ ان ماہرین کا مقابلہ کر سکتا ہے جنہوں نے سالہا سال کی تعلیم حاصل کی۔ تحقیقی مقالہ لکھنا، ڈیٹا کا تجزیہ کرنا، بزنس پلان بنانا، ڈیزائن تیار کرنا یا کوڈنگ کرنا اب ہفتوں اور مہینوں کا نہیں، بلکہ چند گھنٹوں اور بعض اوقات منٹوں کا کام رہ گیا ہے۔اب آپ کو کام حاصل رنے کے لئے کسی سفارش کی نہیں بلکہ مہارت کی ضرورت ہے ۔
طلبہ کو اب کیا کرنا چاہیے؟آج کے نوجوانوں کے لئے سوال یہ نہیں کہ AI سیکھنا ہے یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ کتنی تیزی اور کتنی گہرائی سے اسے اپنا سکتے ہیں۔ یہ ہیں چند اہم حکمتِ عملیاں:AI کو اپنا تعلیمی ساتھی بنا محض نصابی کتابیں پڑھنے کے بجائے AI سے سوال کرو، خلاصے بنوا، مشقیں کروا اور سمیولیشنز کے ذریعے تجربات کرو۔ڈگری کے بجائے موافقت پر زور دو ڈگری اپنی قدر کھو رہی ہے، لیکن حالات کے ساتھ بدلنے کی صلاحیت ہمیشہ باقی رہے گی۔حکمت کو فوقیت دو آنے والے زمانے میں علم عام ہوگا، مگر اصل کرنسی حکمت، فیصلہ سازی اور اخلاقیات ہوں گے۔ڈیجیٹل مہارتیں سیکھو ڈیٹا فہم، کوڈنگ منطق، تنقیدی سوچ، سسٹم کی سمجھ اور AIکے ساتھ تعامل کی مہارت ضروری ہے۔ صارف سے خالق بنو صرف AI کا استعمال نہ کرو، بلکہ نئے ماڈلز تخلیق کرو، نظام بہتر بنا اور وہ خیالات پیدا کرو جو خودکار عمل سے آگے ہوں۔
رسمی علم کا خاتمہ اور ایک نئے دور کی شروعات ٹونی مورونی یاد دلاتے ہیں کہ طویل عرصے تک رپورٹس، اسپریڈشیٹس اور پریزنٹیشنز کو اصل قدر سمجھا جاتا رہا۔ لیکن AIنے اس فریب کو توڑ دیا ہے۔ آنے والے برسوں میں صرف جاننا کافی نہیں ہوگا۔ کامیاب وہی ہوں گے جو سوچیں گے، سوال اٹھائیں گے، درست فیصلہ کریں گے اور AIکے تعاون سے قیادت کریں گے۔ذرا 2030 ء کا منظرنامہ دیکھو: ایک کلائنٹ کی درخواست اب ای میل کے ذریعے نہیں بلکہ براہِ راست کمپنی کے AIسسٹم میں داخل ہوگی۔ چند منٹوں میں AI ایجنٹس خطرے کے تجزیے کے ساتھ مختلف منظرنامے تیار کر دیں گے۔ اس دور میں انسان کا کردار رپورٹ لکھنے کا نہیں ہوگا، بلکہ نتائج کی تشریح، اخلاقی حدود کی تعیین اور اعتماد قائم کرنے کا ہوگا۔ یہی وہ مقام ہے جہاں انسان اور مشین کا امتزاج حقیقی قدر پیدا کرے گا۔
پرانے دور سے نکل کر نئے دور کو اپناکمپنیوں کو خبردار کیا جا رہا ہے: غیرفعال رہنا اب احتیاط نہیں بلکہ حماقت ہے۔ یہی پیغام طلبہ کے لیے بھی ہے۔ پرانی تعلیمی رسومات سے چمٹے رہنا اور AIسے دور رہنا مستقبل کے لئے خطرناک ہے۔یہ کہنا مقصود نہیں کہ قانون، طب یا انجینئرنگ جیسے شعبے ختم ہو جائیں گے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ سیکھنے اور عمل کرنے کے طریقے بدل جائیں گے۔ کلاس رومز ڈیجیٹل ہوں گے، کتابیں AI ذرائع میں ڈھل جائیں گی، اور تعلیم شخصی، تیز رفتار اور عالمی ہوگی۔جو لوگ تبدیلی کو قبول نہیں کریں گے، وہ پیچھے رہ جائیں گے۔ جو نوجوان بروقت AIکو اپنائیں گے، وہ آگے بڑھیں گے۔
آخری نصیحت: جرات مند بنو، ڈیجیٹل بنو، وقت کے ساتھ چلونوجوان طلبہ کو میری نصیحت یہ ہے: مصنوعی ذہانت کا زمانہ کوئی خطرہ نہیں، یہ تمہارا سب سے بڑا موقع ہے۔ ماضی کی ڈگریوں کے پیچھے سال ضائع نہ کرو جو کل مستقبل کی ضمانت نہیں دے سکیں گی۔ اس کے بجائے AIسیکھو، ڈیجیٹل کلاس رومز کو اپنا اور فیصلہ سازی، اخلاقیات اور تخلیقی صلاحیت کو پروان چڑھا۔مستقبل انہی کا ہوگا جو:AIکو حریف نہیں بلکہ ساتھی سمجھیں گے۔سند کے بجائے صلاحیت کو ترجیح دیں گے۔علم کو مشینوں پر چھوڑ کر حکمت کو اپنے ہاتھوں میں رکھیں گے۔مختصر یہ کہ، یہ لمحہ تمہارا ہے۔ AI کی ہوائیں طوفانی رفتار سے چل رہی ہیں۔رواوٹیں نہیں، بادبان بلند کرو۔ وقت حاضر کے مطابق AI کو سیکھو اور کامیابی کے راستے پر گامزن ہو جا۔زمانے کی رفتار سے چلو تاکہ منزل پر پہنچ سکو۔

یہ بھی پڑھیں