Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

مصنوعی ذہانت اور علم کی بنیاد رکھنے والے عظیم مسلمان

انسانی تہذیب اچانک انقلابات کی پیداوار نہیں، بلکہ صدیوں کے علمی سرمائے کا تسلسل ہے۔ آج جب ہم مصنوعی ذہانت (AI) اور عمومی مصنوعی ذہانت (AGI) کی بات کرتے ہیں تو ضروری ہے کہ تسلیم کریں کہ یہ علوم دراصل ریاضی، منطق، الگورتھم، طب، فلسفہ اور سائنس پر قائم ہیں۔ اسلام کے سنہری دور (آٹھویں سے چودھویں صدی)میں ایسے کئی عظیم مسلم علماء پیدا ہوئے جنہوں نے وہ بنیادیں رکھیں جن پر آج کی ٹیکنالوجی اور بالخصوص AIکھڑی ہے۔
یہاں ہم پانچ ایسے مسلم مفکرین محمد بن موسیٰ الخوارزمی، الکندی، ابن سینا، الفارابی اور ابن خلدون کے کارناموں اور ان کی معروف کتابوں کو بیان کرتے ہیں۔
-1محمد بن موسی الخوارزمی (850-780) علمِ الگورتھم کے بانی
مشہور کتابیں: الکتاب المختصر فی حساب الجبر والمقابلہ الجبرا پر بنیادی کتاب، جس سے لفظ Algebra ماخوذ ہے۔
زیج السندہند، فلکیاتی جدولیں،کتاب العمل بالاسطرلاب ،فلکیاتی آلے اصطرلاب کے بارے میں۔
کتاب صورۃ الارض ،جغرافیہ پر تصنیف، جس میں دنیا کا نقشہ شامل تھا۔
-2یعقوب بن اسحاق الکندی (873-801) فلسفی العرب –
مشہور کتابیں: رسالۃ فی استخراج المعمی، رمزکشائی (Cryptanalysis) اور فریکوئنسی اینالیسز پر۔
رسالۃ فی الفلسفۃ الاولی ، ما بعد الطبیعیات اور فلسفہ۔رسالۃ فی کمیۃ کتب ارسطوطالیس منطق پر مباحث۔رسالۃ فی موسیقی، موسیقی اور ریاضی کے تعلق پر۔ فی الطب طب و نفسیات پر مختلف رسائل۔
-3 ابن سینا (1037-980) طب اور منطق کے امام۔
مشہور کتابیں: القانون فی الطب طب کی مشہور ترین انسائیکلوپیڈیا، پانچ صدیوں تک یورپ کی جامعات میں نصاب رہی۔
الشفاء فلسفہ و سائنس کا انسائیکلوپیڈیا، جس میں منطق، ریاضی، طبعیات اور الہیات پر مضامین شامل ہیں۔
النجاۃ فلسفہ اور منطق پر خلاصہ کتاب۔
الشارات والتنبیہات منطق و فلسفہ کی نہایت اہم تصنیف۔
-4ابو نصر الفارابی (950-872) معلمِ ثانی
مشہور کتابیں، المدینتہ الفاضلہ ایک مثالی فاضل ریاست کے اصول۔احصا العلوم علوم کی درجہ بندی، جسے آج کی سائنسی taxonomy کی بنیاد کہا جا سکتا ہے۔
البرہان، منطق اور استدلال پر۔ کتاب الموسیقی الکبیر موسیقی کے اصول اور ریاضیاتی پہلو۔
التنبیہ علی سبیل السعاد ۃ فلسفہ و اخلاق پر۔
-5 ابن خلدون (1406-1332) عمرانیات اور سوشیالوجی کے بانی۔
مشہور کتابیں:المقدمہ تاریخ، معاشرت، معیشت اور تہذیبوں کے عروج و زوال پر عظیم الشان تصنیف۔
کتاب العبر ودیوان المبتد والخبر،سات جلدوں پر مشتمل تاریخ عالم، المقدمہ اس کا دیباچہ ہے۔
شفاء السائل لتہذیب المسائل صوفیانہ فکر پر کتاب۔
نتیجہ، الگورتھم سے مصنوعی ذہانت تکال خوارزمی کے الگورتھمز سے شروع ہو کر آج کے جدید AI ماڈلز تک علم کا یہ سفر ایک تسلسل ہے۔ الکندی کی رمزنگاری، ابن سینا کی منطق، الفارابی کا علم کا نظام اور ابن خلدون کا سوشیالوجی یہ سب آج کی ٹیکنالوجی کے بانی پتھر ہیں۔مصنوعی ذہانت اور عمومی مصنوعی ذہانت دراصل انہی صدیوں پرانے سوالات کا تسلسل ہیں، عقل کیا ہے؟ علم کیسے حاصل ہوتا ہے؟ معاشرہ کیسے چلتا ہے؟ اور انسان اپنے وجود کو کیسے پہچانتا ہے؟مسلم علماء نے ان سوالات کے جوابات دیے اور آج ان ہی بنیادوں پر جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں