تعلیمی انقلاب کی آمددنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ وہ زمانہ ختم ہو رہا ہے جب کامیابی کی ضمانت صرف یونیورسٹی ڈگری سمجھی جاتی تھی۔ ماضی میں اگر کسی کے پاس MBA، PHD یا کوئی بڑی ڈگری ہوتی تو اس کے لیے ملازمت اور عزت کا راستہ کھل جاتا تھا۔ مگر آج کے دور میں یہ فارمولہ ناکام ہو چکا ہے۔اب سوال یہ نہیں کہ آپ کے پاس کون سی ڈگری ہے، بلکہ یہ ہے کہ آپ کیا کر سکتے ہیں؟
ڈگری کی کم ہوتی ہوئی اہمیت‘گوگل، ایپل، مائیکروسافٹ، ٹیسلا اور دنیا کی بڑی کمپنیوں نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ وہ صرف ڈگری نہیں دیکھیں گے بلکہ اصل مہارت اور عملی علم کو پرکھیں گے۔ یونیورسٹی ڈگریاں اکثر پرانی نصاب اور نظریاتی مضامین تک محدود رہتی ہیں، جبکہ دنیا کو ایسے لوگ چاہئیں جو فوری طور پر عملی نتائج دے سکیں۔آج کے نوجوان کے سامنے اگر ایک طرف پانچ سال کی مہنگی ڈگری ہو اور دوسری طرف چھ ماہ کا آن لائن ہنر مند کورس، تو زیادہ تر کمپنیاں دوسری چیز کو ترجیح دیں گی۔
آن لائن تعلیم کی طاقت ڈیجیٹل دور نے تعلیم کو سب کے لیے کھول دیا ہے۔ اب علم چند اداروں اور امیر طبقات تک محدود نہیں رہا۔Coursera، edX، Udemy، Khan Academy جیسے پلیٹ فارمز دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں اور ماہرین کے کورسز سب کے لئے مہیا کر رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت (AI) ، ڈیٹا سائنس، بلاک چین، سائبر سکیورٹی، کوانٹم کمپیوٹنگ، روبوٹکس، ڈیزائن یہ سب موضوعات چند مہینوں میں سیکھے جا سکتے ہیں۔ان کورسز کی فیس معمولی ہے، لیکن ان کی مارکیٹ ویلیو بہت زیادہ ہے۔
بدلتا ہوا تعلیمی نظام روایتی یونیورسٹیاں اب دبائو میں ہیں۔ ان کے پرانے ڈھانچے تیزی سے چیلنج ہو رہے ہیں۔فن لینڈ‘ تعلیم کا نظام مہارت اور ریسرچ پر مبنی ہے، ڈگری پر کم اور سیکھنے پر زیادہ زور۔
سنگاپور‘ SkillsFuture پروگرام کے تحت ہر شہری کو نئی مہارتیں سیکھنے کے لیے فنڈ دیا جاتا ہے۔
دبئی‘ ڈیجیٹل سکول دنیا کے ہزاروں طلبہ کو مفت آن لائن تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ امریکہ اور یورپ: کمپنیاں شارٹ کورسز اور سرٹیفکیٹس کو تسلیم کر رہی ہیں۔ یہ مثالیں ثابت کرتی ہیں کہ تعلیم کا مستقبل آن لائن اور مہارت پر مبنی ہے۔
طلبہ اور نوجوانوں کے لئے پیغام ‘نوجوان نسل کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ صرف ڈگری کے پیچھے نہ بھاگیں۔اپنی دلچسپی اور صلاحیت کے مطابق آن لائن مہارتیں سیکھیں۔ AI، پروگرامنگ، ڈیجیٹل فنانس، میڈیکل ٹیکنالوجی، ڈیزائن، انٹرپرینیورشپ یہ سب وہ میدان ہیں جو مستقبل کی کامیابی کا دروازہ کھولیں گے۔ اپنی صلاحیتوں کو عملی پروجیکٹس، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آزمانا شروع کریں۔
والدین اور اساتذہ کے لیے رہنمائی‘ والدین اور اساتذہ کو بھی اپنی سوچ بدلنی ہوگی۔بچوں پر مہنگی ڈگریوں کا دبائو ڈالنے کے بجائے انہیں ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے پر ابھاریں۔
پرانے نصاب پر قناعت نہ کریں، نئی مہارتوں کو شامل کریں۔نوجوانوں کو یہ سمجھائیں کہ اصل کامیابی کا راستہ علمِ نافع (beneficial knowledge) ہے، نہ کہ محض کاغذی ڈگری۔
مذہبی اور فکری تناظرقرآن ہمیں یاد دلاتا ہے‘کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے برابر ہیں؟ (الزمر: 9)یہ آیت ہمیں بتاتی ہے کہ اصل قدر فائدہ مند علم کی ہے، نہ کہ محض نام یا لقب کی۔ رومی بھی فرماتے ہیں:
علم کز تو تو را بستاند جہل است
علم کز تو بر تو افزاید، اصل است
وہ علم جو تمہیں تم سے چھین لے، جہالت ہے؛ وہ علم جو تمہیں تم میں بڑھائے، اصل علم ہے۔ نتیجہ مہارت اپنائیں، وقت کے ساتھ چلیںدنیا کا تعلیمی نقشہ بدل رہا ہے۔ ڈگریاں اپنی اہمیت کھو رہی ہیں، اور ڈیجیٹل مہارتیں آگے بڑھنے کی اصل کنجی بن رہی ہیں۔جو نوجوان آج آن لائن ایجوکیشن اپنائے گا وہ کل کا رہنما بنے گا۔
جو پرانی سوچ میں قید رہے گا، وہ کل کے دور میں پیچھے رہ جائے گا۔ مستقبل کی کامیابی کے لیے فوری پیغام یہ ہے‘ڈگری پر نہیں، ہنر پر بھروسہ کریں۔ آن لائن سیکھیں، مہارت اپنائیں اور بدلتی دنیا میں آگے بڑھیں۔ وقت کے ساتھ بدلتے اوزار ایک تاریخی مثال تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ جو لوگ نئے اوزار اپناتے ہیں وہ کامیاب ہوتے ہیں اور جو ضد کرتے ہیں وہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔کبھی تعلیم تختی، سیاہی اور قلم دوات پر ہوتی تھی۔ پھر یہ اوزار بدل کر کاپی اور پنسل بنے۔
اس کے بعد بال پوائنٹ، پھر ٹائپ رائٹر، اور آخرکار لیپ ٹاپ آ گیا۔ہر دور میں وہی لوگ آگے بڑھے جنہوں نے نئے اوزار کو اپنایا۔اب وقت ہے کہ ہم یہ حقیقت سمجھیں کہ AIپر مبنی تعلیمی نظام بھی ایک ایسا ہی قدم ہے۔جو لوگ ابھی اس کو اپنائیں گے وہ کامیاب ہوں گے، اور جو پیچھے رہ جائیں گے وہ صرف پچھتائیں گے۔
حتمی پیغام مستقبل صاف ہے‘ڈگری نہیں، مہارت اصل سرمایہ ہے۔جس طرح تعلیمی اوزار ہمیشہ بدلے، اسی طرح آج تعلیم کا نظام بدل رہا ہے۔قلم دوات سے لیپ ٹاپ تک کا سفر مکمل ہوا، اب اگلا قدم AI ایجوکیشن ہے۔لہٰذا پیغام بالکل واضح ہے‘آج ہی سیکھیں، آج ہی اپنائیں، اور کل کے لیڈر بنیں۔ پیچھے رہنے والوں کے حصے میں صرف پچھتاوا ہوگا۔