Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

دو گھنٹے کی خاموشی: دماغی امراض اور ڈائمنشیا سے نجات

سائنسی راز اور خاموشی کا معجزہ‘جدید سائنسی تحقیق نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ اگر انسان روزانہ صرف دو گھنٹے خاموشی اور خلوت اختیار کرے تو اس کے دماغ میں نئے خلیات (neurons) پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ خلیات خاص طور پر دماغ کے اس حصے میں بنتے ہیں جو یادداشت اور سیکھنے کا مرکز ہے۔جب انسان موبائل، شور اور دنیاوی مصروفیات سے آزاد ہو جاتا ہے تو دماغ ایک خاص حالت میں داخل ہوتا ہے۔
اس حالت میں دماغ‘خود کو مرمت کرتا ہے۔نئے اعصابی راستے بناتا ہے۔تندرست اور تازہ دم ہوتا ہے۔یہ عمل بالکل ایسے ہے جیسے دماغ کا ری سیٹ بٹن دبایا جائے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ توجہ، تخلیقی صلاحیت اور جذباتی توازن سب میں اضافہ ہوتا ہے۔
قرآن اور خاموشی کا تعلق‘قرآن پاک میں ارشاد ہے:بے شک ایمان والوں کے دل اللہ کے ذکر سے مطمئن ہو جاتے ہیں۔ جان لو! اللہ ہی کے ذکر سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے۔ (سورۃ الرعد: 28)
یہاں ذکر کا مفہوم صرف زبان کی تکرار نہیں بلکہ سکون، حضورِ قلب اور غور و فکر بھی ہے۔ خلوت میں بیٹھ کر اللہ کی نشانیوں پر تدبر اور اپنے وجود کا جائزہ لینا ایک اعلیٰ ترین ذکر ہے جو دل اور دماغ دونوں کو سکون اور روشنی عطا کرتا ہے۔
رومی اور صوفیہ کی نظر میں خاموشی‘مولانا رومی نے فرمایا:خاموشی زبانِ دل ہے۔ یہ بے آواز بات کرتی ہے اور بے بولے سمجھاتی ہے۔صوفیا کرام کے نزدیک خاموشی اور خلوت وہ مقام ہے جہاں انسان اپنی اندرونی آواز سنتا ہے، اپنی روح سے بات کرتا ہے، اور حقیقتِ کائنات کے قریب آتا ہے۔
مسلمانوں کی روحانی روایت: خلوت اور اعتکافیہ کوئی نیا تصور نہیں ہے۔ اسلامی روایت میں خلوت، گوشہ نشینی اور مراقبہ کی لمبی تاریخ ہے: رسول اللہ ﷺ خود غارِ حرا میں تنہائی اختیار کرتے اور اللہ کی نشانیوں پر غور کرتے تھے۔ یہی وہ خلوت تھی جہاں وحی کا آغاز ہوا۔
رمضان کا اعتکاف بھی اسی روایت کا تسلسل ہے۔ دس دن کی تنہائی انسان کو دنیاوی شور سے کاٹ کر اللہ کے قرب کی خاص کیفیت میں لے جاتی ہے۔
امام غزالی جیسی عظیم ہستی، جو بغداد میں شہرت کے عروج پر اور بیت الحکمت جیسے ادارے کے سربراہ تھے، سب کچھ چھوڑ کر ایک عرصے کے لیے خلوت و گوشہ نشینی اختیار کر لی۔ ان کے اس خلوت کے سفر نے انہیں حج الاسلام کے مرتبے تک پہنچایا۔
مسلم علما ء اور اولیاء ہمیشہ مراقبہ، خلوت اور ذکر کو اپنی روحانی تربیت کا حصہ بناتے رہے۔ دنیا کی دوسری روحانی روایتوں میں بھی یہی عمل پایا جاتا ہے۔ یوگا اور دیگر مشرقی طریقے دراصل ذہن کو سکون دینے اور دماغی صحت کو بحال کرنے کا ہی ایک ذریعہ ہیں۔کوانٹم سائنس اور جدید تصدیق آج جب کوانٹم سائنس اور جدید نیوروسائنس نے اس حقیقت کی سائنسی توثیق کر دی ہے کہ روزانہ دو گھنٹے خاموشی اور تنہائی دماغی صحت کی ضمانت ہے، تو یہ صرف ایک روحانی مشورہ نہیں رہا بلکہ ایک سائنسی حقیقت بن گیا ہے۔
خاموشی دماغ کو ڈائمنشیا اور نسیان جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔یہ ذہنی دبائو، تنائو اور بے سکونی کو کم کرتی ہے۔
یہ انسان کو اندرونی سکون اور جذباتی توازن عطا کرتی ہے۔آج کا المیہ اور مفت علاج ہمارے سامنے المیہ یہ ہے کہ آج لاکھوں لوگ ڈائمنشیا، نسیان اور دماغی امراض میں مبتلا ہیں۔ وہ یادداشت کھو بیٹھتے ہیں، بے بس اور معذور ہو جاتے ہیں، خاندان ان کی خدمت میں تھک جاتے ہیں۔ دوائیوں اور علاج پر لاکھوں خرچ ہونے کے باوجود شفا نصیب نہیں ہوتی۔لیکن تحقیق بتا رہی ہے کہ اگر ہم آج سے روزانہ دو گھنٹے موبائل، شور اور دنیاوی مصروفیات سے الگ ہو کر مکمل سکوت اور خاموشی میں بیٹھنے کو معمول بنا لیں تودماغ محفوظ رہے گا۔یادداشت قوی ہو گی۔نسیان اور ڈائمنشیا سے بچائو ممکن ہوگا۔یہ مفت علاج ہے، ایک الٰہی نعمت ہے۔ اس کی قدر کریں اور آج ہی سے اس پر عمل شروع کریں۔
عملی پیغام:موبائل، لیپ ٹاپ اور ہر مصروفیت کو کچھ وقت کے لیے الگ رکھیں۔ دن یا رات میں دو گھنٹے کسی کونے میں بیٹھ کر مکمل خاموشی اور سکوت اختیار کریں۔اس وقت کو ذکر، تدبر یا محض خاموش بیٹھنے میں گزاریں۔ اس کو اپنی زندگی کا روزانہ کا معمول بنا لیں۔نتیجہ خاموشی محض شور کی غیر موجودگی نہیں بلکہ ایک فعال طاقت ہے۔ یہ وہ نسخہ ہے جسے ہمارے انبیا، صوفیاء اور علما ء نے آزمایا، اور آج سائنس نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ خاموشی انسان کودماغی بیماریوں سے محفوظ کرتی ہے۔دل کو سکون اور روشنی عطا کرتی ہے۔روح کو خدا کے قریب لے جاتی ہے۔ خاموشی دماغ کی غذا ہے، دل کا سکون ہے، اور روح کی روشنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں