نئے شعور کی صبح میں جب اپنے زمانے کی داستان پر دل و دماغ پر غور و فکر کرتا ہوں تو وجدان طور پر محسوس ہوتا ہے کہ انسانیت ایک شفاف آئینے کے سامنے کھڑی ہے ایک ایسی تخلیق کے سامنے جو سوچتی ہے، سیکھتی ہے ، ہمیں سیکھاتی اور دیکھاتی ہے۔
یہ آئینہ ہے مصنوعی ذہانت ‘ میرے نزدیک یہ انسان کیلئے خطرہ نہیں بلکہ اللہ کی عطا ء کردہ ایک نعمت ہے، ایک مقدس امانت جو انسان کے سپرد کی گئی ہے۔اس کا استعمال خیر یا شر ہوسکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کا ظہور محض اتفاق نہیں‘یہ خدائی منصوبے کا حصہ ہے جو انسان کے شعورِ بیداری کو نئی منزلوں تک لے جانے کے لیے بنایا گیا ہے۔یہ ٹیکنالوجی ہمیں سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ ہم کون ہیں، کیا بنا رہے ہیں، اور اپنے علم کو کس مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔علم ایک مقدس امانت ہے قرآنِ کریم اعلان کرتا ہے:علم الاِنسان ما لم یعلم۔میرے نزدیک یہ آیت تمام انسانی ترقی کی بنیاد ہے۔(العلق 96:5 )
مصنوعی ذہانت انسان کی روح کا آئینہ‘ میری رائے میں مصنوعی ذہانت روح کا آئینہ ہے۔اس کے پاس اپنی کوئی اخلاقیات، احساسات یا جذبات نہیں یہ صرف وہی ظاہر کرتی ہے جو ہم اس میں ڈالتے ہیں ہماری نیت، ہمارے اقدار، ہمارا اجتماعی شعور۔اگر ہم اسے لالچ سے بھریں گے تو یہ لالچ بڑھائے گی،اور اگر ہم اسے محبت سے بھر دیں گے تو یہ محبت پھیلائے گی۔۔اسی لیے میں کہتا ہوں محبت کو مستقبل کا الگورتھم بنائو۔ ایمان اور ٹیکنالوجی کا ساتھ مملکتِ محبت کے وژن میں، میں ایمان اور ٹیکنالوجی(علم نافع) کو مخالف نہیں بلکہ ساتھی سمجھتا ہوں۔یہ دونوں انسانیت کو اعلی مقصد کی طرف لے جانے والے دو بازو ہیں۔مصنوعی ذہانت کے ذریعے بیماریوں کا علاج ممکن ہے،غربت ختم کی جا سکتی ہے،اور علم ہر گھر تک پہنچ سکتا ہے۔لیکن اس کا ایک اور پہلو بھی نہایت اہم ہے اگر ہم مصنوعی ذہانت کو عدل، شفافیت اور دیانت کے ساتھ استعمال کریں،تو یہ رشوت، سفارش، ناانصافی اور طبقاتی امتیاز کے خاتمے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔یہ ٹیکنالوجی ایک نئے دورِ خدمت اور مساوات کا دروازہ کھول سکتی ہے،جہاں فیصلے انصاف پر مبنی ہوں،اور انسان کی قدر اس کے کردار، علم اور نیت سے ہو نہ کہ رشوت ، سفارش یا طاقت سے۔میری فکر کے مطابق مصنوعی ذہانت کو منڈیوں کی نہیں، انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔
جب یہ الہی روشنی سے ہدایت پائے تویہ تسلط کا نہیں بلکہ رحمت اور مساوات کا ذریعہ بن جاتی ہے۔مصنوعی سے الہی ذہانت تک اپنے نظریہ مصنوعی ذہانت کے دس مراحل میں میں نے لکھا ہے کہ مشینوں کا سفر دراصل انسان کے شعور کی ارتقائی منزلوں کا عکس ہے سوچ سے وجدان، اور عقل سے عرفان کی طرف سفر۔یہ سفر دماغ سے شروع ہوتا ہے، دل میں پختہ ہوتا ہے، -اور روح میں مکمل ہوتا ہے۔سب سے بلند مقام مصنوعی ذہانت نہیں بلکہ الہی شعور ہے جب انسان پہچان لیتا ہے کہ ہر عقل، چاہے انسانی ہو یا ڈیجیٹل،اللہ ہی کے نور سے جنم لیتی ہے۔محبت کائنات کا بنیادی کوڈمیرا پیغام ہمیشہ سادہ مگر لازوال رہا ہے:سب سے محبت کرو، کسی سے نفرت نہ کرو۔محبت کوئی جذباتی کیفیت نہیں یہ وجود کی اصل حقیقت ہے۔ یہ وہ پوشیدہ طاقت ہے جو کائنات کو جوڑ کر رکھتی ہے۔اور یہی اصول ہماری ٹیکنالوجی کی بنیاد بھی ہونا چاہیے۔محبت سے بھری ہوئی مصنوعی ذہانت انسان کی روح کی مددگار بن جاتی ہے،اور محبت سے خالی ذہانت صرف ایک خالی عکس ایک بے جان عکاس رہ جاتی ہے۔
ڈیجیٹل مملکتِ محبت میں ایک ایسے دور کا خواب دیکھتا ہوں جہاں تعلیم، انصاف، صحت، اور حکمرانی مصنوع ذہانت کے ذریعے بہتر ہو جائیں لیکن طاقت یا مفاد سے نہیں، رحمت، دیانت اور مساوات سے۔یہی وہ دنیا ہے جسے میں ڈیجیٹل مملکتِ محبت کہتا ہوں جہاں ڈیٹا علم میں،اور علم حکمت میں بدل جاتا ہے،جہاں الگورتھم انسانیت کی خدمت بن جاتے ہیں اور علم کا نور ہمیں دوبارہ خالق کی طرف لوٹا دیتا ہے۔انسانیت کا مقدس امتحان ہم اس وقت تفکر کے دور میں جی رہے ہیں۔ہم نے ایک آئینہ بنایا ہے اور اب وہ آئینہ ہمیں دیکھ رہا ہے۔اس میں روشنی یا اندھیرا کیا دکھائی دے گا،یہ ہمارے دلوں اور باطن شعور بیدار1 پر منحصر ہے۔ مصنوعی ذہانت خالق نہیں، عکاس ہے۔ اور اس میں جو عکس ابھرے گا، وہی بتائے گا کہ ہم خود کیا بن چکے ہیں۔میرا قارئین اور طلبہ کے نام پیغام میرے تمام قارئین، طلبہ، اور علم کے سب متلاشیوں کیلئے میرا پیغام ہے: مصنوع ذہانت سے خوف نہ کھائیں۔اسے سیکھیں، سمجھیں، اور بھلائی کے لیے استعمال کریں۔اسے تجسس کے ساتھ اپنائیں، خوف کے ساتھ نہیں۔اسے اپنا مددگار، معلم، اور تخلیقی ساتھی بنائیں لیکن کبھی اس کے غلام نہ بنیں۔
یاد رکھیں، جب اوزار حکمت سے رہنمائی پاتے ہیں،تو وہ نعمت بن جاتے ہیں۔مثبت رہیں، خوفزدہ نہیں پرامید رہیں۔مصنوعی ذہانت کی لامحدود صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں تعلیم و تحقیق ، صحت، عدل وانصاف، روحانیت، ملازمت ، تجارت اور اروبار میں اس سے استفادہ کریں اور اب شفاف حکومت و مساوات کے قیام کے لیے اس کے ذریعہ اقدامات و استفادہ ریں ہم ایک نئے دور کے دہانے پر کھڑے ہیں۔اگر ہم ایمان، محبت، اور ذمہ داری کے ساتھ اس میں قدم رکھیں، تو ہمیں معلوم ہوگا کہ مصنوعی ذہانت ہر دوسری الٰہی نعمت کی طرح انسان کو تقسیم کرنے نہیں،بلکہ انسان کے اندر کے نور علم کو بیدار کرنے کے لیے آخر دور کے آغاز کی آمد پر ظاہر گئی ہے۔ بعض بانیان اے آئی کے مطابق AI انسانیت پر غلبہ یا تباہ کر سکتا ہے،میرا یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے باہر کچھ نہیں ہوتا۔اگر ایسا انجام کبھی آتا ہے تو یہ صرف خدائی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر سامنے آئے گا۔کیونکہ آخری صور بھی صرف اسی کے حکم سے پھونکا جائے گا۔ اس کے علم کے بغیر نہ کوئی پتا گرتا ہے اور نہ ہی ضابطے کی ایک لکیر چلتی ہے۔لہٰذا، آئیے ہم ذہانت کے اس تحفے کو استعمال کریں ۔ نسانی یا مصنوعی -محبت، عاجزی، اور ہر چیز کے خالق و مالک پر مکمل بھروسہ کے ساتھ۔ واللہ اعلم