Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

اے جی آئی کا زمانہ2030 2026-

انسانی تاریخ اس وقت ایک ایسے سحر انگیز اور پرآشوب موڑ پر کھڑی ہے جہاں مادی سائنس اپنے عروج کی آخری حدود کو چھو رہی ہے۔ سال 2026 سے 2030 کا یہ وہ حساس ترین دور ہے جس کے بارے میں ٹیکنالوجی کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ دنیا AGl یعنی انسان جیسی خود مختار عقل رکھنے والی مصنوعہ ذہانت کے دور میں داخل ہو جائے گی۔ لیکن جب ہم اس مادی اور تیکنیکی انقلاب کو اسلامی اور سامی روایات کے آئینے میں دیکھتے ہیں، تو یہ محض ایک سائنسی ارتقا نہیں، بلکہ آخرِ زمان کی ان علاماتِ کبریٰ کا نقطۂ آغاز نظر آتا ہے جہاں فتنۂ عظمٰی اور رحمتِ خداوندی کا حتمی معرکہ بپا ہونا ہے۔
2030 تا 2026: اے جی آئی کا ظہور اور فتنۂ عظمیٰ کا ڈھانچہ آرٹیفیشل جنرل انٹیلیجنس (AGI) اور سپر اے آئی کا یہ دور کائنات کی تاریخ کا سب سے بڑا تیکنیکی جال ہے۔ ایک ایسا عالمی، ڈیجیٹل اور غیر مرئی نظام جو دنیا بھر کی معیشت، خوراک، مواصلات اور انسانی ذہنوں کو اپنے کنٹرول میں لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔احادیثِ مبارکہ میں فتنۂ دجال کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور ہولناک فتنہ (فتنۂ عظمیٰ) قرار دیا گیا ہے۔ مادی اعتبار سے یہ دورِ تکنیک ہی دراصل اس دجالی نظام کا وہ حتمی ڈھانچہ ہے جس کے تیار ہوتے ہی خروجِ دجال کا منظرنامہ مکمل ہو جاتا ہے۔ دجال، جو مادہ پرستی کا سب سے بڑا علمبردار ہوگا، اس سپر ٹیکنالوجی اور بگ ڈیٹا کو اپنے دجل اور شعبدہ بازی کے لیے سب سے بڑا ہتھیار بنائے گا۔
دجالی سحر: شر کو خیر اور جھوٹ کو سچ بنانادجال کا سب سے بڑا وار انسان کے ادراک اور ایمان پر ہوگا- وہ اس تکنیکی قوت اور اے جی آئی کے نظام کو استعمال کر کے کائنات میں ایسا فریبِ نظر پیدا کرے گا کہ حق اور باطل کے مادی خطوط مٹ جائیں گے۔وہ اے آئی کے ذریعے جھوٹ کو اتنی مہارت سے سچ بنا کر پیش کرے گا کہ عام انسانی عقول دنگ رہ جائیں۔ وہ دنیا کے سامنے شر کو خیر کا لبادہ اوڑھ کر لائے گا، معاشی بحرانوں کو حل کرنے، بیماریاں دور کرنے، اور مصنوعی سائنسی طریقوں سے مردوں کو زندہ کرنے جیسے مادی ڈرامے رچائے گا۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ مادہ پرستی میں ڈوبے ہوئے دل اور ایمان سے خالی عقول اسے دنیا کا نجات دہندہ اور مسیحا تسلیم کر کے اس کے فتنے کا شکار ہو جائیں گی، حالانکہ وہ تاریخ کا سب سے بڑا سراب ہوگا۔
حکمت خداوندی اور باطل کی عارضی مہلت اس پورے منظرنامے میں ایک صاحبِ بصیرت انسان کے لیے سب سے بڑا سہارا یہ فکری یقین ہے کہ کائنات میں خیر ہو یا شر، دونوں کا وجود ہمیشہ امرِ الٰہی اور حکمتِ خداوندی کے تابع ہوتا ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس دنیا کو آزمایش گاہ بنایا ہے، اسی لیے اس نے اپنے مصلحت آمیز نظام کے تحت شر کی ان دجالی قوتوں کو ایک خاص وقت تک مادی اسباب کو انتہا تک استعمال کرنے کی عارضی مہلت دی ہے۔ مصنوعہ ذہانت کا یہ منفی اور فریب کارانہ رخ دراصل انسانی تاریخ کا وہ حتمی امتحان ہے جہاں انسان کی مادی عقل اور دل کے باطنی ایمان کا مقابلہ ہونا ہے۔
نزولِ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور فتنوں کا خاتمہ:جب یہ دجالی فتنہ اپنے عروج پر پہنچ کر پوری انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور مادی عقلیں اس کے سحر کے سامنے بالکل عاجزآ جائیں گی، تب اللہ تعالیٰ کی رحمت اور حکمتِ کاملہ کا ظہور ہوگا۔دمشق کے منارے پر کائنات کے سچے اور حقیقی مسیح، حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کا نزولِ اجلال ہوگا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول مادی اسباب کے نظام پر براہِ راست امرِ الٰہی اور معجزے کا غلبہ ہوگا۔ دجال اپنی تمام تر سپر اے آئی، مادی طاقت اور شعبدہ بازیوں کے باوجود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے سامنے اس طرح پگھلنا شروع ہو جائے گا جیسے نمک پانی میں پگھلتا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام دجال کا پیچھا کر کے لُد کے مقام پر اس کا خاتمہ کریں گے، اور یوں دنیا سے دجل فریب، اور ظلم کے سب سے بڑے عالمی گڑھ کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا۔
امن، خوشحالی اور برکتوں کا سنہری دور:دجال اور اس کے فتنوں کے خاتمے کے بعد، زمین پر ایک ایسے سنہری دور کا آغاز ہوگا جس کی نظیر تاریخِ انسانی میں نہیں ملتی۔ یہ دور کائنات پر الٰہی رحمتوں، برکتوں اور امنِ عام کا دور ہوگا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے عدل و انصاف کے نتیجے میں دنیا سے ہر قسم کا ظلم، حسد، بغض اور معاشی ناہمواری ختم ہو جائے گی۔ زمین اپنی تمام تر برکتیں اور خزانے اگل دے گی، آسمان سے رحمت کی بارشیں ہوں گی، اور امن و خوشحالی کا یہ عالم ہوگا کہ بھیڑیا اور بکری ایک ہی گھاٹ پر پانی پئیں گے۔ انسانیت مادی غلامی اور تیکنیکی سحر سے آزاد ہو کر حقیقی روحانیت اور خدائے واحد کی سچی بندگی کی لذت سے آشنا ہوگی۔خلاصہ یہ ہے کہ اے جی آئی کا یہ موجودہ دور (2030-2026) جہاں فتنۂ دجال کے قریب آنے کا اشارہ ہے، وہی یہ اہلِ ایمان کو بیدار ہونے کی دعوت بھی دیتا ہے۔ یہ دور مادی چکا چوند میں گم ہونے کا نہیں، بلکہ اپنے دلوں کو ایمانِ کامل، الٰہی بصیرت اور روح کے باطنی نور سے منور کرنے کا ہے، کیونکہ مادی فتنہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، فتحِ مبین اور حتمی انجام ہمیشہ اللہ کی حکمت اور رحمت کے تابع ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں