Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسکینڈل کوئین ہانیہ عامر کا ایک اور مبینہ افیئر سامنے آگیا

لاہور(نیوزڈیسک)اسکینڈل کوئین ہانیہ عامر کے ماضی کے ممکنہ افئیر کی گونج سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے ۔ لیکن ماضی کا یہ افئیر اب کیوں موضوع بحث بنا ہوا ہے تو ہم آپکو اس کی وجہ بھی بتا دیتے ہیں ۔

ہانیہ کا افئیر 2014/15 سے غالبا 2019 تک چلا تھا جو کسی اور سے نہیں بلکہ بیر سٹرحسن علی سے تھا،زیرِگردش تبصروں کے مطابق حسن علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرکئی بولڈ ماڈلز کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ انکے ماضی میں بھی کئی لڑکیوں کیساتھ تعلقات قائم تھے جن میں ایک نام اداکارہ ہانیہ عامر کا بھی موجود ہے۔

ریڈٹ صارفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ حسن علی دل پھینک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انکی انسٹا فیڈ بھی بولڈ ڈریسنگ میں ملبوس ماڈلز سے بھری ہوئی ہیں۔

جبکہ حسن علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو کئی لڑکیوں کے علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر کا حسن علی فالو کو کرنا اور انکے ساتھ تصاویر بنوانا ماضی کی کہانی کی جانب اشارہ دیتا معلوم ہورہا تھا۔

ریڈٹ ر موجود ایک صارف نے یہ دعویٰ کیا کہ ’ہانیہ عامر اور حسن علی اس وقت سے تعلقات میں ہیں جب ہانیہ عامر انڈسٹری سے کوسوں دور تھیں لیکن ڈراما سیریل ’پرواز ہے جنون‘ میں اداکاری کے بعد وقت نے ایسا پلٹا کھایا یہ ان دونوں نے محض دوستی کے علاوہ اپنے تمام تر تعلقات کو الوداع کہہ دیا۔

اسی کے ساتھ ایک اور صارف نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں۔ حسن اور ہانیہ 2014/15 میں ڈیٹنگ کر رہے تھے۔ اور انکے پاس ابھی بھی ہانیہ عامر کی چند تصاویر موجود ہیں۔

اس بات میں کتنی سچائی ہے اگر جاننا چاہیں توحسن خان نے 28 جولائی 2019 کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں ہانیہ عامر کو انکے کاندھے پر ہاتھ رکھے پوز دیتے دیکھا گیا۔

جبکہ اس سے قبل 11 فروری 2018 کو سامنے آنے والی متنازع پوسٹ بھی قابل توجہ تھی، اس پوسٹ میں ہانیہ عامر اور حسن خان موجود تھے جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کے اتنے قریب کیوں ہیں؟

ہانیہ عامر کے محبت کا چیپٹر یہاں بھی ختم نہیں ہوا بلکہ انکا نام گلوکار عاصم اظہر کیساتھ ساتھ نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان، گلوکارہ مومنہ مستحسن کے بھائی حیدر مستحسن اور بھارتی ریپر و گلوکار ’بادشاہ‘ سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں