Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نوازشریف کا سیاسی مستقبل نہیں،پاکستان مشکلات سے نکل چکا، بھارت پھنسنے والا ہے، روحانی سکالر سرفراز شاہ کی پیشگوئیاں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف روحانی اسکالر سید سرفراز شاہ نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہم جن مشکلات سے دوچار تھے اب بھارت انہی مسائل میں پھنسنے جا رہا ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں روحانی اسکالر سید سرفراز شاہ نے نئے سال 2025 میں پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت اہم معاملات پر پیشگوئیاں کیں۔

روحانی اسکالر سید سرفراز شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی سب سے مقبول لیڈر ہیں اور وہ مستقبل قریب میں جیل سے باہر آجائیں گے لیکن انہیں حکومت ملنے کیلئے تقریباً 4 سال انتظار کرنا ہوگا ، وہ انگریز سے اچھی طرح واقف ہیں ، ان کیلئے یہ ایڈوانٹج ہے۔

روحانی اسکالر نے پیشگوئی کی کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا مستقبل اچھا ہوگا، ہر بیوی کا شوہر پر اثرو رسوخ ہوتا ہے اور ہونا بھی چاہیے۔سید سرفراز احمد نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) سے متعلق پیشگوئی کہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے میں وقت ہے اور انہیں میچور ہونے میں بھی وقت لگے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق انہوں نے کہا کہ مریم نواز زندگی کے اچھے دن دیکھ رہی ہیں اور ہوسکتا ہے مزید آگے جائیں لیکن مستقبل میں وزیراعظم بنتی نظر نہیں آتی۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی عملی سیاست کا وقت ختم ہو چکا ہے اور وہ خود شاید پاور میں آنا پسند نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف تھوڑا وقت چل جائیں اور میرا خیال ہے حکومت کا ہائبرڈ نظام چلے گا لیکن زیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ڈیڑھ مہینے سے پاکستان کے حالات ٹھیک ہونا شروع ہوگئے ہیں اور 2 سے اڑھائی سال میں پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جس نے بھی برا کیا اس نے ہر حال میں بھگتنا ہے ، بھارت نے پاکستان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ بھگتے گا ، ہم جن مشکلات سے نکل رہے ہیں اب بھارت ان میں پھنسنے جا رہا ہے ، اُمید رکھنی چاہیے اللہ تعالیٰ ہمارےلئے بہت کچھ کرے گا۔

اداکارہ نیلم منیر نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

یہ بھی پڑھیں