Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ستاروں کی روشنی میں آج بروز پیر29ستمبر2025آپ کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج آپ کو اس شخص کے ساتھ نہیں چلنا چاہئے جو ماضی میں نقصان دے چکا ہے آپ کو بے حد محتاط رہنا ہو گا اور کوشش کریں کہ اپنی جان ومال کی حفاظت آج یقینی ہو۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دنوں سے اپنے مسئلے میں گھرے ہوئے تھے اب وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہونے کے قریب ہیں اور جو رکاوٹیں چل رہی تھیں وہ اب ختم ہونا شروع ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس بھی مسئلے میں آج ہیں وہ اِن شاءاللہ شام تک ختم ہو جائے گا اور آپ کی ذہنی پریشانی بھی کافی حد تک کم ہو گی۔ بندش والا سلسلہ بھی تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اپنے لئے اب کوئی نیا سلسلہ تلاش کرنا ہو گا موجودہ جگہ آپ کو راس نہیں ہے ان دِنوں تبدیلی کے مواقع ملنے کی امید بھی ہے اس طرف غور لازمی کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب حالات میں غیر متوقع تبدیلی کا امکان موجود ہے جو لوگ کسی جگہ برسوں سے پابند تھے وہ اب اس موقع سے فائدہ اٹھائیں ویسے بھی ہجرت باعث برکت ہوتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.
خاموشی سے دن گذاریں کسی بھی ایسے کام میں ہر گز نہ آئیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی خطرہ محسوس ہو، کئی معاملات ابھی دشمنوں کی نظر میں ہیں بہت خیال کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اب اُن حالات سے واسطہ پڑے گا جن کے بارے میں سوچا بھی نہ تھا اس لئے صبح ہی صدقہ دیں۔ یا کریم یا سلام یا حیی یا قیوم کا ورد زبان سے جاری رکھیں فی الحال۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے آپ کو تنگ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے اُن کی شدت میں اب تیزی آ رہی ہے آپ کو چاہئے کہ آنکھیں کھلی رکھیں اور اُس کام اور لوگوں سے دور رہیں جو خطرناک ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
لالچ کو اپنے اندر جگہ نہ دیں آپ جسمانی کشش کی طرف بھی توجہ دے رہے ہیں یہ اپنے ساتھ زیادتی والی بات ہے آپ صرف روزگار کو دیکھیں دوسرے معاملات پریشانیاں دیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دِنوں آپ کے بہت قریب ہے آپ بلاوجہ مشکل میں آ سکتے ہیں چاروں قل پڑھ کر اپنے اردگرد حصار بنا لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
عشق کا بھوکت اُتر جائے تو روزگار کی طرف بھی توجہ دے دیں آپ کو اس وقت اپنے حالات ٹھیک کرنے کا موقع مل رہا ہے تو اس کو اپنے ہاتھوں سے ہر گز نہ جانے دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کا دن اپنی نظر اتارنے کا ہے توبہ کریں نماز پر توجہ دیں اور کوشش کریںکہ آپ کی نظروں کی حفاظت رہے،نظر کا زنا بہت بڑا گناہ ہے واپس لوٹ آئیں۔

مزید پڑھیں۔قلات میں زلزلے کے جھٹکے،شدت2.8 ریکارڈ

یہ بھی پڑھیں