Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جو مشکل کل تک تھی وہ آج ختم ہو جائے گی ان دِنوں گھریلو ماحول میں بھی جاری کشیدگی کم ہو سکے گی جو لوگ بیمار ہیں وہ اب انشاءاللہ بہتر ہو سکیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج کا دن روحانی حوالے سے بڑا شاندار دن ہے جو لوگ نمازی ہیں اُن کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا اور جس بات کی وجہ سے پریشان تھے اس کاحل بھی ضرور نکل سکے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کا دن اہم ہے آپ کو اپنے بارے میں سنجیدگی سے فیصلہ لینے کی اشد ضرورت ہے جو لوگ کسی وجہ سے آپکی دخل ندازی کر رہے ہیں انکو فوری طور پر خود سے دور کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے پاس ان دِنوں کچھ آفر آنے کی بڑی امید ہے اور جو سلسلہ کبھی ٹوٹ گیا تھا اس کاحل بھی نکل آئے گا مالی لحاظ سے آنے والے دن بڑے ہی شاندار ہونے والے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس مسئلے کا پچھلے کافی دِنوں سے شکار تھے آج صبح ہی اس کا حل مل جائے گا بس قانونی معاملات میں پھونک پھونک کر قدم رکھنا بے حد ضروری بھی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے معاملات درست کریں اور کوشش کریں کہ اپنے دل کو اور اپنے نفس کو قابو میں رکھیں آپ کو اندازہ نہیں کہ کس قدر بڑی خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھا اور روحانی حوالے سے مددگار دن ہے نماز پڑھنے والوں کےلئے اچھی خبر اور جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان تھے اُن کےلئے بھی بہترین اسباب بن سکتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن اہم اور آپ کے مالی معاملات کے حوالے سے بہت اچھا ہے آپ جس بھی کام میں اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈلیں گے وہ ہو جائے گا اور ذہنی سکون ملے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کافی دنوں سے کسی نئے کام کی تلاش میں ہیں وہ آج اس حوالے سے خوشخبری سن سکیں گے اور جو لوگ بیماری، بندش میں تھے وہ بھی اب آزاد ہو رہے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج آپ کو اُس کام کے ہونے کی خبر مل سکتی ہے جو کافی دِنوں سے رکاوٹوں کا شکار تھا اور جن لوگوں نے سفر کرنا ہے وہ ابھی تھوڑا انتظار کر لیں وقت مناسب نہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب حالات بدلنے شروع ہوئے ہیں اور بڑی اُمید ہے کہ آپ کے حق میں ہو رہے ہیں ان دِنوں آپ کو صرف اپنے مستقبل اور اپنے گھر والوں کو مدنظر رکھ کر بات کرنا ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی پریشانی اب کوئی باقی نہیں بلاوجہ کی ڈپریشن والی کیفیت اپنے سر پر سوار کی ہوئی ہے دِل کھول کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں گے تو کچھ حاصل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں