Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو ان دنوں اپنے مالی معاملات کو لےکر جو پریشانی چل رہی ہے وہ انشاءاللہ کم ہو گی کسی جانب سے کوئی سلسلہ بن سکتا ہے اور آپ کی بڑی ضرورت بھی پوری ہو گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ اُس طرف بار بار جاتے ہیں جہاں سے دھوکا کھایا اور اب آپ باز نہ آئے تو اس کے بڑے سخت نتائج ہوں گے،مخالفین اندرون خانہ چالیں چل رہے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اُس کام سے دور رہنا ہو گا جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی خطرہ محسوس ہو اور کوشش کریں کہ آپ جان بوجھ کر جو مسئلہ ختم ہو چکا ہے اُس کو نہ چھیڑیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اب حالات بدل رہے ہیں اور آج سے کچھ معاملات آپ کے حق میں ہو جائیں گے فکر مند نہ ہوں۔ آپ کی صحت بھی بہتر ہو گی اور آپ کے مالی معاملات بھی انشاءاللہ۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب دن بدل رہے ہیں آپ کو اپنی مرضی کے مطابق رزلٹ نہیں ملے گا بلکہ حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہو گا آپ کی ذرا سی غلطی بڑے نتائج دے سکتی خیال کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جب تک اپنی خواہشات اور دِل کو قابو میں رکھیں حالات بھی بہتر نہ ہو سکیں گے،ان دِنوں آپ کو ذرا سی لاپرواہی اور غلطی بڑی مہنگی ثابت ہونے والی ہے خیال رہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو آپ کو غیبی انداز سے مدد ملے گی جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور جو ضرورت ہے وہ بھی اب پوری ہو جانے کی اُمید ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو آج ایک ایسی خبر ملے گی جس سے بہت ذہنی سکون نصیب ہو گا اور جو پریشانی چل رہی تھی وہ غیبی انداز سے فوری طور پر دور ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
نئے روزگار کی تلاش کرنے والوں کے لئے اچھی خبر ہے اور جو سلسلہ خراب ہو چکا تھا وہ اب دوبارہ چل نکلنے کی بڑی اُمید ہے آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ آج ممکن نہیں البتہ کسی اور جانب سے کچھ فائدے ملنے کے امکانات روشن ہیں اُمید ہے کہ اس سے بڑی ضرورت بھی پوری ہو جائے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کا دن گھر پر توجہ دینے کا ہے کچھ ایسا ہو رہا ہے جس کا آپ کو معلوم نہیں ہے نظر رکھا کریں آپ کیوں خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں اس وقت لاپرواہی نہیں کرنی۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اب بس کریں حالات بہتر ہیں بلاوجہ کی ڈپریشن کو سر پر سوار کیا ہوا ہے ان دِنوں آپ کو اندازے سے زیادہ کامیابی ملے گی اور مستقبل محفوظ ہو سکے گا انشاءاللہ

یہ بھی پڑھیں