ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جس مسئلے میں بھی ہیں وہ صرف اللہ پاک نے ہی حل کرنا ہے۔ آپ توبہ کریں اور پھر اللہ سے دعا کریں وہ ضرور آپ کو تمام مسائل سے نکال دے گا اور اس مقام سے عطا کرے گا جہاں سے وہم و گماں میں بھی نہ ہو۔ آپ پریشان نہ ہوں جو لوگ اپنے رب پر توکل کرکے چلتے میں وہ کبھی مایوس نہیں ہوتے ۔آپ کے لئے وہ ہر معاملے میں انشاءاللہ آسانیاں برکت اور رحمتیں دے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی کوشش انشاءاللہ ضرور آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ آپ ان دنوں جو چاہ رہے ہیں، وہ ویسا ہی کر دے گا مگر آپ اللہ پاک کو بھی ویسا بن کر دکھائیں جیسے وہ چاہتا ہے۔ بس اپنے معاملات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ انشاءاللہ سب اچھا ہی ہوتا چلا جائے گا۔ یہ ہفتہ پورا آپ کی نیت کے حساب سے ہی چلے گا۔ جیسی نیت ویسے ہی پھل ملے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی مسئلے کو لے کر پریشان ہیں انشاءاللہ جلد اس میں سے نکل آئیں گے اور جو راستے بند محسوس ہو رہے تھے، اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ ان کو کھول دے گا۔ روزگار کے حوالے سے اگر پیشکش آئے تو ضرورغور کریں اور اللہ کا نام لے کر اب قدم اٹھائیں۔ وہ آسانیاں پیدا فرما دے گا اور آپ کے لئے اب آگے بڑھنے میں مشکلات نہیں رہیں گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دنوں آپ کے لئے اللہ نے چاہا تو کسی حوالے سے کوئی اہم خوشخبری بھی ہے جس مسئلے کا کافی دنوں سے شکار چلے آ رہے تھے، اس سے نکلنے کا غیبی سلسلہ بن سکے گا اور جو لوگ بے روزگار تھے، ان کا کوئی سلسلہ بن جائے گا۔ ان دنوں صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اس حوالے سے صدقہ بھی دیں اور ضروری ٹیسٹ کروا کر اپنی تسلی بھی کرلیں جو لاپروائی کریں گے ان کے لئے پچھتاوا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب حالات بدل رہے ہیں انشاءاللہ آپ کے لئے کئی حوالوں سے اچھی خبریں آئے گی۔ آپ کو اب بھی اگر رکاوٹ پیش آ رہی ہے تو اپنے تمام معاملات کا از سرِ نو جائزہ لیں، جہاں غلطی دکھائی دے ،اس کی فوری اصلاح کریں۔ حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر خیال رکھیں۔ اس میں غلطی کی گنجائش نہیںہے اور کچھ دل کو قابو میں رکھنا بھی ضروری ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بڑی مشکل سے انشاءاللہ نجات ملے گی، مستقبل کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر موجود ہے۔ جو لوگ کافی دنوں سے خود کو کسی بندش یا بدنظری وغیرہ کا شکار محسوس کررہے ہیں، وہ انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ روزگار کے حوالے سے اب تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع نصیب ہوگا ۔جن لوگوں نے بُرے دن دیکھے ہیں ، ان کے لئے اب خوشخبری موجود ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ پاک نے چاہا تو آپ کے لئے یہ ہفتہ بے شمار کاموں میں آسانیاں لے کر آئے گا۔ آپ اللہ کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے اور جس مقصد کی طرف پیش قدمی کریں گے اس میں کامیابی ملے گی اور جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں جس کا خاص طورپر تعلق روزگار کے حوالے سے ہے، بحکم اللہ اہم کامیابی ملنے کے اس میں واضح امکانات ہیں فکر نہ کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کا کام انشاءاللہ ہو جائے گا۔ فکر نہ کیا کریں اور جلد بازی بھی نہیں۔ صرف توکل سے کام لیں اور جس نے اللہ پاک پر بھروسہ کیا وہ کبھی مایوس نہیں ہوا۔ اس وقت پریشانی عارضی ہے، وہ اللہ ہے جو آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا اور ایسے اسباب پیدا فرما دے گا جو آپ کی سوچ میں بھی نہیں ہوں گے۔ یہ ہفتہ بحکم اللہ ہر لحاظ سے اچھا ہی ثابت ہونے والا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم مسئلے میں سے نکلنے میں انشاءاللہ کامیاب ہوں گے اور وہ راستے بھی صاف ہوں گے جو بڑے مشکل لگ رہے تھے۔ اس وقت آپ کی کوشش صرف اتنی ہونی چاہیے کہ ماضی میں جو غلطیاں ہو چکی ہیں ان کی اصلاح کریں اور توبہ کرکے دوبارہ اس طرف نہ جائیں۔ باقی سب کچھ اللہ پاک پر چھوڑ دیں، وہ سب کچھ بہتر کرے گا اور آپ پر آسانیاں ،برکتیں، رحمتیں فرمائے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو اب اپنے معاملات جلدی ٹھیک کرنے ہوں گے۔ آپ کو معلوم ہے کہ آپ کس جگہ غلط ہیں ،آپ کی غلطیاں جتنی جلدی ٹھیک ہوجائیں، آپ کے لئے اتنا ہی بہتر ہے۔ جو لوگ کافی عرصے سے مالی معاملات کو لے کر پریشان چلے آ رہے تھے،انشاءاللہ بڑی امید ہے کہ ان کےلئے کوئی سلسلہ بن جائے گا اور اس راستے سے اللہ نوازے گا جو تصور میں بھی نہیں تھا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے اب کوئی اہم خبر ملنے کی انشاءاللہ بڑی امید ہے جس کا خوف ہے اس کا حل ضرور ملے گا۔ اللہ پاک نے کوئی مرض ایسا پیدا نہیں کیا جس کا علاج پہلے سے نہ رکھا ہو۔آپ کے معاملات میں بھی ایسا ہی ہو گا فکر نہ کریں اور یا کریم یا سلام 500 بار یا اللہ 1000مرتبہ روزانہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں۔وہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا، فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اس وقت وہ سلسلہ بن جانے کی انشاءاللہ بڑی امید ہے جو برسوں سے صرف دل میں تھا اور جو لوگ آپ کی مخالفت میں لگے ہوئے تھے،وہ بھی بحکم اللہ بھاگ جائیں گے۔ اللہ نے چاہا تو ایسا محسوس ہوگا جیسے تمام رکاوٹیں پریشانیاں، مشکلات اور بیماریاں وغیرہ ختم ہو رہی ہیں۔ غیبی مدد کے تحت، جو صرف اللہ کی طرف سے خاص مہربانیاں ہوں گی۔




