ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ آج صرف روزگار پر توجہ دیںگے وہ اہم کامیابی حاصل کر سکیں گے اور جن افراد نے صرف وقت ہی ضائع کرنا ہے وہ اپنے لئے مشکلات کھڑی کریں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی جس قدر محنت کسی بھی کام میں لگی ہوئی تھی وہ ضائع ہو رہی ہے آپ کو اب نئے سرے سے دوبارہ کوشش کرنا ہو گی اس وقت رسک ہر گز نہ لیں تحمل سے چلیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اس طرف سے بھی انشاءاللہ فائدہ حاصل ہو گا جس طرف سے اُمید بھی نہ تھی جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے اب اُن کی تلاش بھی ختم ہو سکے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ بےحد پریشان ہیں اور کسی جانب سے کوئی سلسلہ دکھائی نہیںدے رہا۔ اب صورتحال بدل رہی ہے اللہ سے بڑی اُمید ہے وہ پردہ غیب سے کوئی اسباب پیدا فرمائیں گے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک مخالف جو شاید اپنا دردِ سر بنا ہوا ہے لیکن فکر نہ کریں اللہ نے چاہا تو خود ہی زخمی ہو کر پیچھے ہٹ جائے گا آپ کو اب جلد مشکلات سے نجات ملے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے تھوڑا سا انتظار کرنا پڑے گا اور جس بھی قسم کا فائدہ چاہئے وہ ضرور ملے گا ابھی انتظار کرنا ہو گا دن بدلنے والے ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
پیٹ اور پٹھوں کے امراض نے آپ پر حملہ کیا ہوا ہے اپنی طرزِ زندگی کو بدلیں اور صحت کا خاص خیال رکھیں تاکہ آگے مشکل نہ وہ، کچھ وقت اپنے لئے بھی ضرور نکالیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات بحکم تیزی سے بدل رہے ہیں اللہ سے بڑی اُمید ہے کہ وہ ان کو آپ کے حق میں رکھے گا جو لوگ کسی بھی طرف سے کسی رقم کے انتظار میں ہیں تو ان کو مل جائے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ عشق و محبت سے باہر آئیں اور جسمانی کشش سے بھی توبہ کریں اپنے معاملات کس قدر خراب کر کے رکھے ہوئے ہیں صرف توبہ ہی اس معاملے کو ٹھیک کر سکتی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دِنوں آپ کو محتاط اندازے سے چلنے کی ضرورت ہے مخالفین پوری شدت سے آپ پر نظر لگا کر رکھے ہوئے ہیں، آپ کی لاپرواہی آپ کے لئے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے پرانے رابطے بحال کرنے کی کوشش کریں اس میں آپ کو فائدے ملے گا اور جو لوگ ان دِنوں خود کو کسی بندش میں مبتلا محسوس کر رہے ہیںوہ اب اس سے نکل چکے ہیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی زندگی میں کچھ تبدیلیوں کا عمل بڑی جلدی شروع ہونےوالا ہے آپ کو اس کا اندازہ آج کل میں ہو جائے گا اور جو لوگ توجہ دیں گے وہ بڑے ہی فائدے میں رہیں گے۔




