Search
Close this search box.
بدھ ,10 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ نے ہر طرح کے ناجائز کام اور ناجائز رزق کے حصول سے دور رہنا ہے ورنہ کسی بڑی مشکل میں پھنس جائینگے پھر اندرونی طور پر آپ کے مخالفین سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اللہ پاک کی خاصی مدد شامل رہی تو اسی طرح مشکلات سے نجات حاصل کرتے رہیں گے آج کا دن اچھا اور کئی حوالوں سے مددگار ثابت ہو گا۔خودبخود اندازہ ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کسی بھی اُس کام میں ہاتھ مت ڈالیں جس کے بارے میں اچھی طرح نہیں جانتے اس طرح کسی مشکل میں پھنس جائینگے اور آج کے دن خصوصی طور پر خیال کرنا ہو گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ نے اپنے بہت سے معاملات خود خراب کئے ہوئے ہیں جب تک انکو ٹھیک نہیں کرتے حالات بھی بہتر نہیں ہو سکیں گے اصل میں آپکی توجہ غیر ضروری اور فضول کاموں پر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بھی طرح کی مشکل میں ہیں اس کےلئے انتظار کرنا پڑےگا اتنی آسانی سے اس سے نکل نہیں پائیں گے جب تک سچی توبہ سے کام نہیں لینگے حالات بھی نہیں بدلیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
چند دن مزید اپنی عزت وقار کے معاملے میں بہت خیال رکھنا ہے بالکل بھی لاپرواہی نہیں کرنی ورنہ آپکو اندازہ نہیں ہے کہ اس سے کس طرح کی مشکل اور شرمندگی کا سامنا ہو گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو کافی دِنوں سے کسی انجانی سی جکڑن نے رُکا ہوا تھا جس کام میںہاتھ ڈالتے تھے اُس میں ناکامی ملتی تھی آج صورتحال کافی حد تک کھل کر آپ کے حق میں ہو گئی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان دِنوں صرف ضرورتیں پوری ہوتی رہیں تو بہت بڑی بات ہے اللہ کا شکر ادا کریں اور جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بیماری میں مبتلا تھے انشاءاللہ اب بہتری میں جائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
نوکری یا موجودہ جگہ سے تبدیلی کا امکان ہے آپ کافی دِنوںسے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے اُس میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں اور کچھ رقم کا بندوبست بھی ہو سکتا ہے آج۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بدنامی والے ہر معاملے سے دور ہو جائیں اور جس بھی طرف دل بار بار جا رہا ہے اسے روکنے کی کوشش کریں ورنہ آپ کسی بڑی مشکل میںآ سکتے ہیں اس بات کا بہت خیال رہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ملازمت پیشہ افراد کو اپنے آفس میں اپنے تمام معاملات سیدھے رکھنے کی ضرورت ہے کسی جگہ کوئی گڑ بڑ ہے جو آپ کو دکھائی نہیں دے رہی، اپنے گھر میں خاص طور پر اولاد پر نظر رکھیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

پریشانیاں بحکم اللہ اب آہستہ آہستہ دور ہوتی جا رہی ہیں دن بدلنا شروع ہو گئے ہیں آپ کےلئے اب اچھا وقت آ گیا ہے شاید جس کی آپ کو برسوں سے تلاش بھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں