ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو کیا ہو گیا ہے کیوں اپنے معاملات ٹھیک نہیں کرتے،اس طرح تو نقصانات میں اور مشکلات میں گھیرے رہیںگے خود کی اصلاح کر لیں جس قدر ممکن ہو سکے تو بہتر رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کا ستارہ بلندی کی جانب سفر کر رہا ہے اور آپ نے ہمت کی تو وہ کام کر گذرے گے جنکے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا اور روزگار کے حوالے سے خاص طور پر بہتری ہو سکتی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
انجان کام میں ہاتھ ڈالیں گے تو خود کو مشکل میں لے آئینگے اس وقت صورتحال قدرے آپکے خلاف جا رہی ہے اسلئے ہر قدم کو سوچ سمجھ کر ہی اٹھانا ہے خیریت چاہتے ہیں تو۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنے اُلٹے سیدھے کاموں سے باز نہیں آتے، کس طرح آگے بڑھیں گے۔اگر توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار نہیں کیا تو اِن دِنوں ایک اچھا وقت آپ کے ہاتھوں سے جا رہا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
مشکلات ابھی چل رہی ہیں اس سے نکلنے میں مزید وقت درکار ہو گا دو تین یوم لگ جائیں گے اس لئے ان حالات میں بالکل خاموشی سے چلنا ہو گا رسک ہر گز نہیں لینا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس قدر لاپرواہی کےساتھ چل رہے ہیں آپ کا کیا بنے گا، کیوں بار بار اپنے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں آپ نے اپنے دل کے معاملے کو قابو میں رکھا تو عزت وقار داﺅ پر لگ جائےگا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ ابھی تک انجانی سی بندش و دیگر قسم کے اثرات کا شکار ہیں او اس سے نکلنے کے لئے آپ کو روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنا ہو گا یا حیی ّ یا قیوم کا ورد کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ نے کافی دِنوں سے مالی طور پر سخت مشکلات دیکھی ہیں اب ان کے ازالے کا وقت قریب آ گیا ہے جو لوگ عرصہ سے کسی مسئلے کا شکار تھے اُس سے نکل جائیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کسی بھی مقام پر کیوں نہ ہوں اس میں تبدیی کے واضح اشارے موصول ہو رہے ہیں اس لئے ذہنی طور پر خود کو تیار رکھیں اور اس کی تیاری بھی شروع کر دیں تو بہتر ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہوں گے جب تک اپنے دل کو لےکر شرارتوں سے باز نہیں آئیںگے اور آپ باز آنا بھی نہیں چاہتے یہ خودکےساتھ زیادتی ہو گی توبہ کر لیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جہاں کام کر رہے ہیں اس جگہ اپنے تمام معاملات کو سیدھا رکھیں اور اگر کسی سے اُس جگہ جھگڑا ہوا ہے تو صلح کر لیں بلاوجہ کی دشمنی آپ کو بہت زیادہ مہنگی پڑے گی۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ بحکم اللہ آہستہ آہستہ مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں اس وقت قسمت مہربان ہے آپ کسی بھی کام کو شروع کرنا چاہتے ہیں تو اب بسم اللہ کریں بڑا فائدہ حاصل ہو گا۔




