Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج ملی جلی کیفیت والا دن ہے کوئی کام ہو جائےگا کوئی رُک جائے گا مگر پھر بھی بہتر دن رہے گا جو لوگ اولاد کے اوپر آج کل نظر نہیں رکھ رہے اُن کےلئے آگے مشکل ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اللہ نے چاہا تو آپ کو جلد آپ کا حق مل جائے گا مگر آپجلد بازی سے کام نہ لیں اِس طرح تو بنا بنایا کام بگڑ سکتا ہے آپ کے لئے اب سکون سے چلنے کا وقت ہے بس۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صدقہ دیں اپنا ، حقوق العباد کے حوالے سے جہاں غلطیاں ہوئی ہیں اُن کی فوری اصلاح کریں معافی مانگنے سے عزت بڑھے گی کم نہیں ہو گی، جذباتی پن میں آپکی زبان کنٹرول میں نہیں رہتی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دِنوں آپ کو اپنے سائے بھی بچ کر چلنا ہے اندرون خانہ شدید مخالفت چل رہی ہے آپ کو بڑے خطرے کا سامنا ہے جان دینے والے جان لینے کے در پر ہیں محتاط رہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ اپنی عزت کا خاص خیال رکھیں آپ نے خود کو ضرورت سے زیادہ اوپن کیا ہوا ہ جو خطرناک بات ہے اور اپنے فون کو صرف جائز مقصد کیلئے ہی استعمال کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اللہ کے حکم سے آپ جس بھی مشکل میں ہونگے اس سے نکل جائیں گے جو لوگ عرصہ دراز سے قانونی معاملات، مقدمے، انکوائری وغیرہ میں گرفتار ہیں اُن کےلئے اچھا وقت شروع ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ آپ ان دِنوں کس قدر اچھا وقت ضائع کر رہے ہیں مشتری اور عطارو دونوں زائچے میں آئے ہوئے ہیں آپ کو ہر معاملے میں انشاءاللہ بہتری ملنے کا امکان ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو آج سے ہی اپنے لئے چاروں قل پڑھ کر آیت الکرسی پڑھ کر حصار بنا کر چلنا ہو گا تاکہ مخالفین چاہے جس قدر آپکو نقصان پہنچانا چاہیں وہ کچھ بھی نہ کر سکے، سازش تو ہو رہی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنوں کے درمیان اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے آپ جس بھی مشکل میں تھے اُس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اپنی حفاظت کریں اور کوئی بھی ایسا کام نہ کریں کہ دوسروں کو موقع ملے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ملازمت پیشہ افراد کو ایک مرتبہ آفس میں اپنے معاملات اور اپنی فائل کو اچھی طرح چیک کر لینا چاہئے تاکہ جہاں غلطی ہو وہ فوراً درست ہو سکے۔ آج محتاط طلب دن رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے گھبرانے اور پریشان ہونے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا میرا اللہ جب چاہے گا اُس وقت سب کچھ خودبخود ٹھیک ہو جائےگا آپ نے صرف سچے دِل سے اُس کو پکارنا ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کچھ بدنظری کے اثرات لگ رہے ہیں آپ کو چاہئے کہ اب پرندوں کو بھی خوراک ڈالیں اور دو غریبوں کو کھانا بھی کھلا دیں یہ دن روز گار میں نحوست بھی پیدا کئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں