ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس دن اپنے اندر سے غصہ نکال دیں گے اُس دن بہت کچھ بہتر ہو جائے گا غصہ سے دُعا قبول نہیں ہوتی شاید اسی وجہ سے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو رہی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو ابھی سے اپنے تمام معاملات کو خفیہ رکھنا ہو گا تاکہ کسی حسد کرنے والوں کی نظروں میں نا آئے اور آپ سکون سے اپنی کامیابی حاصل کرتے رہیں آج اہم دن ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بدنظری شدت اختیارکرتی جا رہی ہے اور آپ کے کان پر جوں نہیں رہی، جلد اس کا حل نکالیں ورنہ مشکل ہو گی اور اچھا دن ہاتھوںسے نکلتا جا رہا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس بندش اور مخالفت میں ہیں اس نے ناک میں دم کر رکھا ہے بار بارکہا جا رہا ہے آپ روحانی حل کر کے اس سے نکلیں ورنہ مشکل بڑھ جائے گی یا حیی ّ یا قیوم کا ورد شروع کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کا دن آپ کو ایک اہم فیصلے کی جانب لےکر جا رہا ہے آپ جس بھی طرف قدم اٹھانا چاہتے ہیں بسم اللہ کریں برسوں کے بعد قسمت آپ کو ایک اچھا موقع فراہم کر رہی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ن والے ناموں سے دور رہیں اگر آپ کا اپنا نام اس سے شروع ہوتا ہے تو پھراسکو بدل لیں تاکہ نحوست ختم ہو سکے اور زندگی میں آگے بڑھنے کا موقع ملے آج بحرحال اچھا دن ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک خواہش انشاء اللہ آج پوری ہو گی اور جس بھی طرف سے پیسوں کی امید لگا رکھی ہے وہ بھی پوری ہو سکتی ہے البتہ صحت کا فائدہ ضرور ہوتا چلا آ رہا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو آج اپنے ایک دوست سے دھوکہ مل سکتا ہے جو لوگ محتاط ہو کر چلیں گے وہ پیسہ اور عزت دونوںکی حفاظت کر سکیں گے آج کا دن تھوڑا سا آزمائشی لگتا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اولاد کے اوپر گہری نظر رکھیں آپ کی آنکھوں کے نیچے کھیل نہ کھیلا جا رہا ہو اور آپ کو خبر نہ ہو اور دوسرا اپنی عزت کی حفاظت ان دِنوں بے حد ضروری بھی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم مشکل انشاءاللہ کسی قوت بھی حل ہو جائے گی اور جس طرف اُمید لگا رکھی تھی وہ پوری ہو سکے گی جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں ہیں وہ نظر اتاریں ضروری ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بڑی رکاوٹ صبح سے ختم ہونے کی خبر ملے گی اور جس بھی شخص نے تنگ کر رکھا ہے آپ اب فوری طور پر خود ہی اُس سے دور ہو جائیں ورنہ بڑا نقصان دے سکتا ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو آنے والے دِنوں کے بارے میں اہم خبر ملے گی اور جن لوگوں نے قرض لے رکھا ہے اللہ پاک کی طرف سے بڑی اُمید ہے کہ آپ کےلئے ادا کرنے کے اسباب بن جائینگے۔




