نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیند کے مسائل کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم ایک سروے کے نتائج میں معلوم ہواہے کہ کسی شخص کو درپیش نیند کے مسائل اس کے اپنے شریک حیات سے بے وفا ہونے کی علامت بھی ہوسکتے ہیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق شادی شدہ مردوخواتین کو بے وفائی کے مواقع فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’IIIicitEncounters.com‘پر کیے گئے سروے میں 52فیصد لوگوں نے اعتراف کیا کہ جب سے انہوں نے اپنے شریک حیات سے بے وفائی شروع کی، انہیں نیندمیں دشواری کا سامنا ہونے لگا۔
مزیدپڑھیں :پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کے بعد قیمتوں میں کمی، کونسا ماڈل کتنے میں
ان مردوخواتین کا کہنا تھا کہ غیرمرد یا عورت کے ساتھ تعلق کی ابتداء میں وہ بے خوابی کا زیادہ شکار رہے۔ وہ رات کو بار بار بے وجہ بیدار ہو جاتے اور پھر انہیں مشکل سے نیند آتی تھی۔ سروے 15فیصد نے کہا کہ اپنے شریک حیات سے بے وفائی شروع کرنے کے بعد وہ صبح جلدی بیدار ہونے لگے تاکہ اپنے نئے محبوب کو ٹیکسٹ میسج کر سکیں۔ اس سروے کے نتائج کی بنیاد پر ریلیشن شپ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے شریک حیات کی نیند کے معمول میں تبدیلی آتی ہے تو یہ اس کے بے وفا ہونے کی ایک علامت ہو سکتی ہے۔
