Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

90 سالہ امریکی شہری دنیا کا معمر ترین ٹرک ڈرائیور قرار

واشنگٹن(نیوزڈیسک)90 سالہ امریکی شہری ڈوئل آرچر کو دنیا کا معمر ترین ٹرک ڈرائیور قرار دیا گیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

ڈوئل آرچر نے ریاست کنساس کے شہر فلپس برگ میں کومز انکارپوریٹ کے لیے 20 برس کام کیا۔

60 برس سے زیادہ عرصے سے ٹرک چلانے والے آرچر اب تک تقریباً 55 لاکھ میل ٹرک ڈرائیونگ کرچکے ہیں۔

مزیدپڑھیں:چین میں اہرام مصر سے مشابہ پہاڑ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

90 برس اور 55 دن عمر کے حامل آرچر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں انکے ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، ان کا کہنا ہے کہ انکی لغت میں ریٹائر کا لفظ ہی نہیں ہے۔

آرچر نے کہا جب تک میری صحت اچھی ہے میں ٹرک چلاتا رہوں گا۔ 26 پڑپوتوں کے پردادا نے اپنے اس طویل ڈرائیونگ کیریئر کے دوران پورا امریکا دیکھ رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں