نیویارک(نیوزڈیسک)ایسا کہا جاتا ہے کہ جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے اور یہ محاورہ اکثر درست ثابت ہوتا ہے۔
یعنی کوئی سوچ سکتا ہے کہ 75 منزلوں سے نیچے گرنے والے لفٹ میں موجود فرد زندہ بچ سکتا ہے؟
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چند دہائیوں قبل امریکی شہر نیویارک میں ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا تھا۔
درحقیقت اس دن ایک خاتون 2 جان لیوا حادثات میں کرشماتی طور پر زندہ بچ گئی تھی۔
28 جولائی 1945 کو ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے ایک لڑاکا طیارہ پرواز کے دوران دھند کے باعث حادثاتی طور پر ٹکرا گیا۔
بیٹی لو اولیور نامی اس خاتون کے بچنے کی داستان 8 دہائیوں سے لوگوں کو دنگ کر رہی ہے کیونکہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے طیارہ ٹکرانے کے حادثے کے فوری بعد بھی وہ ایک لفٹ گرنے کے واقعے میں بھی زندہ بچ گئی تھیں۔
اس حادثے میں بیٹی لو اولیور شدید زخمی ہوئیں، خاص طور پر کمر اور گردن متاثر ہوئی۔
ان کا علاج چند ماہ تک چلتا رہا جس کے بعد وہ صحت مند ہوگئیں اور مزید 54 سال تک زندہ رہیں۔