میاں چنوں (ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیےہیں۔
ڈاکٹر عرفان ہیئر ٹرانسپلانٹ الخیلج کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کا ہیئر ٹرانسپلانٹ کرتے دیکھا گیا۔
مذکورہ انسٹاگرام ویڈیو میں طارق جمیل اور ڈاکٹر کے مابین گفتگو شامل تھی جبکہ اس دوران سرجیکل کیپ پہنے طارق جمیل نے اعزازی طور پرسو روپے کے نوٹ پر اپنے یادگار دستخط بھی ڈاکٹر کی خدمت میں پیش کیا۔
ڈاکٹر نے طارق جمیل صاحب سے ملاقات اور انہیں سروس مہیا کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیاہے۔
مولانا طارق جمیل نے اس ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک سے کیا سروسز حاصل کی ہیں ان سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔
