بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی کمپنی نےسنگل ملازمین کی خوشی کیلئے ڈیٹ بونس کا اعلان کردیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹا 360 نامی چینی سوفٹ ویئر کمپنی نے آن لائن پلیٹ فارم پر کسی بھی ملازم کیلئے ادارے سے غیر منسلک ہر شخص کو متعارف کروانے پر 66 یوآن دینے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کے ملازمین کو ہر ایک پوسٹ کیلئے ادارے سے باہر کے کسی بھی ایک فرد کو متعارف کرانے پر 66 یوآن کا انعام دیا جائے گا اس کے بعد اگر کوئی ملازم پلیٹ فارم کے ذریعے کسی پارٹنر کیساتھ 3ماہ تک اپنے تعلقات کو مستحکم کرلیتا ہے تو کمپنی تعلق بنانے والے افراد کے ساتھ میچ میکر کو بھی 1000 یوآن (تقریباً 11650 روپے پاکستانی) انعام دے گی۔
کمپنی کے ایک ملازم نے میڈیا کو بتایا کہ اس اقدام کے ذریعے کمپنی ملازمین کی خوشیاں دوبالا کررہی ہے ، کمپنی کے فورم پر تقریباً 500 پوسٹس شائع ہو چکی ہیں جس کے بعد کمپنی نے ملازمین میں تقریباً 10 ہزار یوآن کے نقد انعامات تقسیم کئے جنہوں نے سنگل افراد سے متعلق پوسٹس شیئر کیں۔واضح رہے کہ کمپنی کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین کو شادی اور پیدائش کی شرح دونوں میں نمایاں کمی کا سامنا ہے۔
سکولوں کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم،طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی
