Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ایک شخص کی 20 سے زیادہ لڑکیوں سے شادی،نیا سکینڈل سامنے آگیا

بھارت(نیوز ڈیسک) مہاراشٹر پولیس نے لڑکیوں اور خواتین کو ورغلا کر شادی کرنے اور پھر لوٹنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم سے زیورات، لیپ ٹاپ ، کیمرے اورتحائف برآمد ۔یہ کیس بھارتی ریاست مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کا ہے۔ پالگھر پولیس نے ایک 43 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے، جس کا شوق شادیاں کرنا تھا ۔ اس شخص جس کی شناخت فیروز نیاز شیخ کے نام سے ہوئی ہے کی پہلی ترجیح طلاق شدہ اور بیوہ خواتین تھیں اور اس نے ملک بھر میں 20 سے زیادہ خواتین سے شادی کی تھی۔

43 سال کا ہونے کے بعد بھی اس نے ،خود کو کنوارہ اور کچھ کے لئے طلاق یافتہ ظاہر کررکھاا تھا۔ فیروز نیاز شیخ میٹریمونیل سائٹس پر شادی کے لیے اشتہار دیتا تھا اور ابتدائی رابطے کے بعد بھی طلاق یافتہ یا بیوہ عورت سے رابطہ مسلسل برقرار رکھتا تھا۔ متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ فیروز نیاز شیخ کی باتوں میں ایک سحر تھا جس سے کوئی خاتون نجات حاصل نہیں کرسکتی تھی۔ ایک مرتبہ جس خاتون سے بات کرتا تو وہ اس کے جال میں پھنس جاتی اور اپنا سب کچھ لٹا دیتی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین سے شادی کرتا اور پھر اپنی ذاتی مجیوریوں کا رونا دھونا کرکے خواتین سے پیسے اور قیمتی سامان کا ٹھگ کر فرار ہو جاتاپولیس نے بتایا کہ نالا سوپارہ کی ایک خاتون کی شکایت پر ملزم فیروز نیاز شیخ کو تھانے ضلع کے کلیان سے گرفتار کرلیا ۔

سینئر پولیس انسپکٹر وجے سنگھ بھاگل نے بتایا کہ خاتون کی شکایت کے مطابق ملزم فیروز نیاز شیخ نے اس سےویب سائٹ پر دوستی کے بعد شادی کی پیش کش کی تھی۔کچھ دن تک معاملات ٹھیک رہے، بعد ازاں نیاز شیخ نے خاتون سے نقدی، ایک لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان لے لیا۔ اکتوبر اور نومبر میں خاتون سے 6.5 لاکھ روپے مزید لیے گئے۔ جس پرخاتون نے ملزم کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے ملزم سے ایک لیپ ٹاپ، موبائل فون، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ، چیک بک اور کچھ زیورات برآمد کئے ہ۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ شیخ نے طلاق یافتہ اور بیواؤں کو ازدواجی سائٹس پر نشانہ بنایا، ان سے شادی کی اور ان کا قیمتی سامان لوٹ لی نیاز شیخ نے 2015 سے اب تک مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، دہلی اور گجرات سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 20 سے زیادہ خواتین کو دھوکہ دیا ہے۔

پلاسٹک مصنوعات بنانے اور سپلائی کرنیوالوں کی آن لائن رجسٹریشن،اچھی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں