Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

اے آئی کیمرے نے 10 سال سے مفرور ملزم کو ڈھونڈ نکالا مگر کیسے ؟ جان کر آپ کی بھی حیران رہ جائیں گے

بھارتی شہر بنگلورو میں پولیس نے اے آئی سے چلنے والی چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دس سال سے مفرور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم جس کی شناخت افروز پاشا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے تقریباً 10 سال قبل گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ بعد ازاں ضمانت ملنے کے بعد وہ فرار ہوگیا۔ کافی تلاش کے باوجود پولیس اسے پکڑ نہیں سکی تھی۔حال ہی میں پاشا نے اپنے بھائی سے ملنے کے لیے پارپنا اگرہارا سنٹرل جیل کا دورہ کیا، جو جیل کی سزا کاٹ رہا تھا۔

اس کی شناخت جیل میں نصب AI سے چلنے والے چہرے کی شناخت کرنے والے کیمروں سے ہوئی تھی اور اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ اس الرٹ کی وجہ سے جیل کی سیکورٹی میں مصروف سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکار چوکس ہو گئے۔

سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے فوری پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری طور پر پراپنا اگرہارا سنٹرل جیل جا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس سے تصدیق اور زیر التوا مقدمات کے بعد سی آئی ایس ایف نے پاشا کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں