Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

بالوں سے بھرے چہرے والے عجیب الخلقت نوجوان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

مدھیہ پردیش (نیوزڈیسک) بھارت نوجوان نے سب سے زیادہ بالوں والا چہرہ ہونے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ للت پاٹیدار نے سب سے زیادہ بالوں والا چہرہ ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق للت پاٹیدار کے چہرے پر فی سینٹی میٹر 201.72 بال ہیں، اس کا چہرا 95 فیصد سے زیادہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے، للت پاٹیدار کے چہرے پر بے تحاشہ بالوں کی افزائش کی وجہ بیماری ’ویروولف سینڈروم‘ (werewolf syndrome) ہے۔

بھارتی نوجوان کو لاحق یہ بیماری بہت کم افراد کو متاثر کرتی ہے، اس بیماری کو ’ہائپر ٹرائیکوسس‘ بھی کہا جاتا ہے جس کے دنیا بھر سے صرف 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔للٹ پاٹیدار کا کہنا ہے کہ میرے چہرے پر غیر معمولی بالوں کی افزائش کے سبب اکثر اوقات افراد میرے ساتھ اچھا رویہ اختیار نہیں کرتے، کچھ لوگ مجھ سے اچھے طریقے سے ملتے ہیں جبکہ کچھ مجھ سے بات کرنا تک پسند نہیں کرتے۔


نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد،عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر احمد کا نکاح درست قرار دیدیا

یہ بھی پڑھیں