نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے منیش دھامیجا نے کریڈٹ کارڈز کے استعمال کا نیا تصور پیش کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ انہوں نے محض خریداری یا بل ادا کرنے کے بجائے کریڈٹ کارڈز کو انعامات، کیش بیک اور سفری سہولتوں کے حصول کا ذریعہ بنا دیا وہ بھی بغیر کسی قرض میں پھنسے۔ اسی منفرد صلاحیت کے باعث منیش دھامیجا کو 30 اپریل 2021 کو گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔
منیش دھامیجا کے پاس 1,638 فعال کریڈٹ کارڈز ہیں، مگر وہ انہیں صرف جمع کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان کے فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان کارڈز کے ذریعے وہ ہوٹل مراعات، ایئرلائن مائلز، ایئرپورٹ اور ریلوے لاؤنج تک رسائی، شاپنگ واؤچرز، مفت ایندھن، حتیٰ کہ گالف سیشنز جیسی سہولتیں بھی حاصل کرتے ہیں۔
In April 2021, Manish Dhameja from Hyderabad set a Guinness World Record for owning 1,638 active credit cards, the largest verified collection in the world. What began as a hobby became a lifestyle filled with travel rewards, hotel stays, spa sessions, and cashback perks. pic.twitter.com/VYv05Tr4Wo
— Fact Point (@FactPoint) October 10, 2025
گنیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے منیش نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے میری زندگی کریڈٹ کارڈز کے بغیر نامکمل تھی۔ میں کریڈٹ کارڈز سے محبت کرتا ہوں۔ مجھے مفت سفر، ریلوے اور ایئرپورٹ لاؤنج، کھانے، سپا، ہوٹل واؤچرز، مفت پروازیں، شاپنگ واؤچرز، فلمی ٹکٹس، گالف سیشنز اور مفت ایندھن جیسی سہولتوں سے لطف اندوز ہونا پسند ہے۔ میں یہ سب انعامی پوائنٹس، ایئر مائلز اور کیش بیک کے ذریعے حاصل کرتا ہوں۔‘‘
منیش کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر کریڈٹ کارڈز کو دانشمندی سے استعمال کیا جائے تو یہ اخراجات کے بجائے آمدنی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
انہوں نے 2016 میں بھارت کی کرنسی تبدیلی (ڈی مونیٹائزیشن) کے دوران اپنے تجربات بھی شیئر کیے، جب 500 اور 1000 روپے کے نوٹ منسوخ کر دیے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بینکوں اور اے ٹی ایمز کے باہر طویل قطاریں لگی تھیں۔ ’’اس فیصلے نے بھارت میں خوف و ہراس پیدا کر دیا تھا، مگر میرے لیے کریڈٹ کارڈز نے زندگی آسان بنا دی۔ مجھے نقد رقم کے لیے دوڑنے کی ضرورت نہیں پڑی، اور میں آرام سے ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے اخراجات کرتا رہا۔‘‘
منیش دھامیجا کی تعلیمی قابلیت بھی قابلِ ذکر ہے۔ انہوں نے سی ایس جے ایم یونیورسٹی کانپور سے فزکس، کیمسٹری اور ریاضی میں بی سی اے، انٹیگرل یونیورسٹی لکھنؤ سے ایم سی اے، اور آئی جی این او یو سے ماسٹر آف سوشل ورک کی ڈگری حاصل کی ہے۔
مزیدپڑھیں:سرگودھا تھانہ سٹی میں کرپشن ! سب انسپکٹر کی ویڈیو نے سب کچھ بے نقاب کر دیا
