Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ڈسکہ میں باراتیوں نے شادی میں ڈالروں کی بارش کردی

ڈسکہ (اوصاف نیوز)پنجاب کے شہر ڈسکہ میں باراتیوں نے شادی میں ڈالروں کی بارش کردی۔ڈسکہ کے نواحی گاؤں بیگ چک میں نوٹوں کے درخت سے شہریوں نے خوب ڈالر اُڑائے، باراتیوں نے شادی میں ڈالروں سمیت نوٹوں کی بارش کی جسے لوٹنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد آگئی۔

اوورسیز شاہد بھٹی کی شادی پر بھائیوں اور دوستوں نے بارات یادگار بنانے کے لیے دل کھول نوٹ لٹائے، ڈالر بھی خوب ہوا میں اڑائے۔دلہن والوں نے بھی فراخدلی کا مظاہرہ کیا، دولہے کو سلامی میں لاکھوں روپے نقد اور بھاری چیک دیئے،دولہا نے بھاری بھرکم سونے کا ہار بھی پہن رکھا تھا، علاقہ مکینوں نےکہا کہ بڑے عرصے بعد ایسی شاہانہ بارات دیکھی ہے۔
مزید پڑھیں: قومی وصوبائی اسمبلی کے13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

یہ بھی پڑھیں