Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

اسپین: دفترجلد پہنچنے پر خاتون ملازمت سے ہاتھ دھوبیٹھی

میڈرڈ(نیوز ڈیسک)اسپین کے شہر الیکانٹے میں ایک خاتون ملازمہ کو بار بار دفتر وقتِ مقررہ سے بہت پہلے پہنچنے پر کمپنی نے ملازمت سے فارغ کر دیا، بعد ازاں عدالت نے بھی اس برطرفی کو درست قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون صبح 6:45 سے 7:00 بجے کے درمیان دفتر پہنچ جاتی تھیں، حالانکہ ان کے معاہدے کے مطابق کام کا باقاعدہ آغاز 7:30 بجے ہونا تھا۔ وہ اپنے ساتھیوں سے پہلے کام شروع کرتی تھیں، جس پر کمپنی انتظامیہ نے 2023 میں پہلی بار انہیں انتباہ جاری کیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق ملازمہ کے پاس مقررہ وقت سے پہلے کوئی باقاعدہ کام نہیں ہوتا تھا، اس لیے وہ کمپنی کے لیے مؤثر ثابت نہیں ہو رہی تھیں۔ بار بار انتباہ کے باوجود خاتون نے جلد آنے کا سلسلہ نہیں روکا، جس پر رواں سال کے آغاز میں انہیں “سنگین بدانتظامی” کے تحت برطرف کر دیا گیا۔

خاتون نے برطرفی کو چیلنج کرتے ہوئے معاملہ الیکانٹے کی سوشل کورٹ میں اٹھایا، تاہم عدالت نے مالک کے مؤقف کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملازمہ کا بار بار ہدایات نظرانداز کرنا “اعتماد اور وفاداری” کے تعلقات کو متاثر کرتا ہے، جو ملازمت کے بنیادی اصول ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ ملازمہ کا مسلسل رویہ کام کی جگہ کے نظم و ضبط پر منفی اثر ڈال رہا تھا، جس کی بنیاد پر کمپنی کی جانب سے ملازمت ختم کرنا جائز اقدام تھا۔
مزیدپڑھیں:معروف پاکستانی ایتھلیٹ عبدالرشید انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں