اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایف سیکس مرکز سپر مارکیٹ میں غیر ملکی پولینڈ نیشنل کے ساتھ نوسربازی کی واردات،، جعلی پولیس اہلکاروں نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو کی F-6 سپر مارکیٹ میں ایک غیر ملکی خاتون کو لوٹ لیا، دو افراد نے پولیس افسر ظاہر کرتے ہوئے خاتون کو چیکنگ کیلئے ناکے پر روک کر 500 پاؤنڈز اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے،
دونوں افراد نے پولیس یونیفارم نہیں پہنا تھا،چیکنگ کے بہانے خاتون کا پرس چیک کیا،اطلاع ملتے ہی تھانہ کوہسار کی نفری موقع پر پہنچ گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔ایک الگ واقعے میں، اسلام آباد کے علاقے G-6/4 میں ایک غیر ملکی خاتون کو سکیورٹی پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق غیر ملکی خاتون کی سیکیورٹی پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔بعد ازاں وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں غیر ملکی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔اس وقت کے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے بتایا کہ ملزم جس کی شناخت محمد محفوظ کے نام سے ہوئی ۔
پاکستانی جیلوں سے 20 سےز ائد افغانی شہری رہا، افغانستان منتقل
ایک نجی کمپنی میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا۔واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے 6 جون کو غیر ملکی شہری سے زیادتی کی اور فرار ہو گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔




