کابل(نیوزڈیسک) طالبان عبوری انتظامیہ کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ 21 افغان قیدیوں کو کراچی کی جیلوں سے رہائی کے بعد واپس افغانستان منتقل کر دیا گیا ، افغانستان کی نیوز سروس خامہ پریس نے پیر کو رپورٹ کیا۔اطلاعات کے مطابق ان افراد کو اتوار (26 مئی) کو رہا کیا گیا تھا۔
ان افراد کو رہائشی دستاویزات کی عدم دستیابی کی وجہ سے 21 سے 71 دن تک قید رکھا گیا تھا۔حکام نے بتایا ہے کہ ان افراد کو امداد کے لیے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے پاس بھیجا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان میں افغانستان کے قونصل جنرل عبدالجبار تخاری نے کراچی کی جیلوں سے خواتین اور بچوں سمیت 23 افغان قیدیوں کی رہائی کی اطلاع دی تھی۔
افغانستان: سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ، 1000 سے زائد مکانات تباہ
طخاری نے کہا کہ اس وقت صوبہ سندھ کی جیلوں میں 40 کے قریب افغان قیدی موجود ہیں۔پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بدری کے عمل کے آغاز سے اب تک تقریباً نصف ملین افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے ہیں۔



